PTI youth discuss local issues with DC Chitral
ڈپٹی کمشنر چترال نے ضلع چترال میں ڈپٹی کمشنر ٹاکس فورس کے قیام پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل مقامی رضا کاروں کے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا ہم عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں چترال میں ڈپٹی کمشنر ٹاسک فورس قائم کردی گئی جو کہ عوامی مسائل کے حل میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی اور یہ ٹاسک فورس فلاحی کاموں ، قدرتی آفات میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔
شر کا ء اجلاس نے حالیہ لوکل کونسل کے سکرٹریز بھر تیوں میں بے قاعدگیوں کا شفاف انکوائری کرانے اور حقداروں کو ان کا حق دلانے پر زور دیا۔ساتھ ہی چترال میں سوختنی لکڑی کی قلت ، اشیا ء خوردونوش کے قیمتوں کا جائزہ لینے ، واپڈا حکام، ہسپتال روڈ میں گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور دوسرے سر کاری محکموں میں بد انتظامیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چترال میں مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے ایک ارب روپے فراہم کئے ہیں لیکن کام کی رفتار سست ہے مگرآنے والے وقتوں میں ان پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز ہو گی اور عوام کو جلد ریلیف مل جا ئے گی۔ انہوں نے یقین دلایاکہ عوام اپنی شکایات 8300 پر مسیج کرکے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے نوجوانوں نے چترال ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے شکایات سیل قائم کرنے، ڈپٹی کمشنر ٹا سک فورس کے قیام، جعلی ادویات کے خلاف کاروائی اور تجاوزات کے خلاف مثبت کاروائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا۔اور آخر میں ڈپٹی کمشنر چترال نے یقین دلایا کہ بہت جلد چترال کے عوام کو چترال میں تبدیلی نظر آئے گی]]>
@ Sharafat. Janab aap pehlay khabar parh kar comments karain.. ye youth tanzeem hai PTI ki jo DC se nawjawon ke mutaaliq or masail par baat ki hai..
PTI youth chitral k kia matlab hay, is baldeyati intikhabat may PTI Chitral ki taraf say ek b Nojawan ko ticket nai de gai, halen k Baldeyati intikhabat ka matlab he Youth leaders develop kerna hota hay, na k retired logon ko ticket day ker, jaisay Fardad Ali Shah retired, Abdul Wali Khan or Irshad Mukarar drosh PTI ticket k liye Baldeyati intikhabat say ek mahina pehly sherpao party say resign ker k PTI leader ban gai wah g wah,people of Chitral hate such decision and rejected them……Abdul Latif or Chief sb ko b apni jagah kisi young banday ko Ticket dena chahiya tha,, wahid Young Numainda PTI may Sardar Hakim hay jo Charoon Booni UC say Tehsil Member elect howa hay baqi sirf nam k PTI Youth hay