Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

جو ڈیشل کمپلکس چترال کی تعمیراتی کام کا افتتاح

C.J اس موقع پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز چترال کے ایکسن انجینئر مقبول اعظم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو تفصیلی بریفینگ دی چیف جسٹس کو بتایا گیاکہ جوڈشل کمپلیکس تین منزلہ بلڈنگ ہوگی جوکہ چترال کے مخصوص جغرافیائی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جائے گی ۔ کمپلیکس کے اندر سایلین ،ججز اور وکلاء کیلئے تمام تر جدید سہولیات میسر ہوں گے اس مقصد کیلئے 40 کنال زمین پہلے سے خریدی گئی ہے جبکہ مزید 4 کنال زمین عنقریب خریدی جائے گی۔جوڈیشل کمپلیکس کے اند ہائی کورٹ سرکٹ بنج چترال کی بلڈنگ بار رومز ججز کیلئے رہائشی مکانات سائیلین کیلئے جدید سہولیات سے میسر انتظار گاہ ،لائیبری ، یوٹیلٹی سٹور بھی تعمیر کیا جائے گا۔جبکہ بلڈنگ کے اندر بینک کیلئے بھی ایک جگہ مختص کی گئی ہے ۔جوڈشل کمپلکس کا ٹھیکہ اے سی ای کنسلٹنٹ لاہور کو دیا گیاہے ۔جبکہ اس کی نگرانی محکمہ ورکس اینڈ سروسز چترال کرے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس چترال کے عوام کی سہولیات کیلئے تعمیر کی جاری ہے جو کہ تعمیر کے لحاظ سے اعلی معیار کا ضامن ہوگاانہوں نے کنسٹرکشن کمپنی کو تنبیہ کی کہ تعمیراتی کام میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے تحصیل ایڈمنسٹریشن چترال کو ہدایات جاری کی ہے کہ جوڈشل کمپلیکس کی تعمیر کے بعد ویسٹیجز کو دریائے چترال میں پھینکنے کے بجائے انہیں ضائع کرنے کا معقول بندوبست کیا جائے ۔تاکہ دریا چترال کا پانی آلودہ نہ ہو اس سے پہلے چیف جسٹس نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر چترال آمین الحق ،ڈی پی او چترال عباس مجید مروت ،تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس ،ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج چترال احمد سلطان ترین ،سول ججز ، ڈسٹرٹ بار چترال کے صدر صاحب نادر خان ایڈوکیٹ اور وکلاء کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!