Road to Garam Chashma also reopened
چترال (بشیر حسین آزاد)پندرہ جولائی کو سیلاب کی وجہ سے بلاک ہونے والی چترال گرم چشمہ روڈ ایک مہینے تک مسلسل کام کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔
رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ جی او سی میجرجنرل نادرخان،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال ،لیفٹنٹ کرنل محموالحسن،لیفٹنٹ کرنل طاہر،لیفٹنٹ کرنل ایف ڈبلیواوجمال، پریزنڈنٹ آغا خان لوکل کونسل گرم چشمہ فضل حمید ،پریزیڈنٹ آغاخان لوکل کونسل پرابیگ محمورمراد،پریزنٹ لوکل کونسل شغورنیت ولی شاہ ،لٹکوہ کے عوام ،چیئرمین کاڈو امیرولی خان،تمام لوکل کونسلرز،اؒ لخدمت فاؤنڈیشن چترال ،ممتازکاروباری شخصیات مبارک شاہ امریکہ،شہزادہ امان الرحمن چترال،ایکسن سی اینڈ ڈبلیو،اے کے ارایس پی چترال اوردیگراداروں کاشکریہ ادا کرتاہوں کہ اُن کی دن رات محنت اورتعاون سے گرم چشمہ روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ گرم چشمہ روڈ مقامی کمیونٹی کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے اور ایف ڈبلیو او کی طرف سے مسلسل کو ششوں کے بعد کھل گیا ہے ۔ اور لوگوں کی آمد و سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے ۔
اس علاقے میں پیدا ہونے والی ایک ارب 50کروڑ روپے آلو کی فصل کوروڈ کی بندش سے مارکیٹ تک پہنچانے میں رکاوٹ کی صورت میں بڑے پیمانے پر معاشی نقصان کا اندیشہ تھا ۔ تاہم مقامی کمیونٹی نے روڈ کی بحالی میں ایف ڈبلیو او کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا ۔ اور اسے کھولنے میں کامیاب ہوئے۔روڈ کھولتے ہی سینکڑوں گاڑیاں خوراک اور دیگر سامان لے کر گرم چشمہ کے مختلف علاقوں کو روانہ ہوگئے ۔ جبکہ سکول و کالج اور یونیورسٹیوں کے سینکڑوں طلباء طالبات بھی گاڑیوں کے قطار ادر قطار چترال شہر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اور چترال کی رونقیں پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کریم آباد پل بھی عنقریب بحال ہوجائے گا جس سے کریم آبادویلی کے عوام کی مشکلات میں آسانی ہوگی۔ایم پی اے سیلم خان نے پاک آرمی اورایف ڈبلیواو سے اُمید ظاہرکی ہے کہ گرم چشمہ روڈ کی مستقبل بحالی کوبھی یقینی بنائیں گے۔