Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Relief goods announced by COAS arrive in Chitral

چترال(بشیر حسین آزاد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے چترال سیلاب متاثریں کی امداد کے لئے اعلان کردہ 200ٹن فوڈ آئیٹم جو کہ آٹا ،چاول،چائے ،چینی،مختلف قسم کی دالیں،خشک دودھ وغیرہ پر مشتمل ہیں میں سے100ٹن سامان ٹرکوں کے زریعے چترال پہنچا دی گئی ہیں۔جنہیں چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال کے حوالے کی گئی۔
armyچترال سکاؤٹس کے مطا بق اس سے قبل 150میٹرک ٹن فوڈ اور نان فوڈ آئیٹمز چترال پہنچا دئیے گئے تھے جنہیں آرمی ایوی ایشن کے MI-17ہیلی کاپٹروں کے زریعے چترال کے دور دراز متاثرہ علاقوں میں پہنچا کر مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔جبکہ اب مزید 100میٹرک ٹن سامان بہت جلد ٹرکوں کے زریعے چترال پہنچائے جائیں گے۔جنہیں ہوائی اور زمینی راستوں کے زریعے متاثریں تک پہنچائے جائیں گے۔
دریں اثناء چترال کے عوامی ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے پاک آرمی کی طرف سے چترال کے سیلاب متاثریں کی ریلیف اور ریسکیو اپریشن کی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہیں ۔۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!