Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Marvi Memon attends Kalash festival

چترال (بشیر حسین آزاد ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیرپرسن ماروی میمن نے کالاش فیسٹول چلم جوشٹ ( جوشی ) میں شمولیت کی ۔ جمعہ کے روز انہوں نے کالاش ویلی بمبوریت کے مقام باتریک میں کالاش قبیلے کے مردو خواتین کو مبارکباد دی اور کالاش قبیلے کیلئے نیک جذبات و خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کالاش قبیلے کا روایتی رقص بھی دیکھا ۔ marviاس موقع پر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین ، چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک ، پاکستان مسلم لیگ چترال کے صدر سید احمد خان ، جنرل سیکرٹری صفت زرین اور مسلم لیگ خواتین ونگ کی صدر بی بی جان بھی موجود تھیں ۔کالاش قبیلے کے لو گوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے فیسٹول میں ماروی میمن کی شرکت پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ مقامی خواتین نے اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے اور اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ بہت سے مستحق خواتین اب بھی اس حکومتی مدد سے محروم ہیں ہیں ۔ جب کہ بعض مستحقین کو ان رقوم کے حصول کیلئے کلاش ویلیز سے چترال کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔ اس کے باوجود بھی اُن کو کئی دن چترال میں گزارنے پڑتے ہیں ۔ جس سے اُن کو ملنے والی رقم کا بڑا حصہ سفری اخراجات پر خرچ ہوتا ہے ۔ ماروی میمن نے ان شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ ادارے کو احکامات جاری کئے اور کہا ۔ کہ مستحقین کو حتی ا لوسع سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جائے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائدین نے چترال کے مسائل وزیر اعظم محمد نواز شریف تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ۔ کہ لواری ٹنل پراجیکٹ پر کام اسلام آباد کے میٹرو بس کے کام کی طرح تیز کیا جائے ۔ تاکہ لوگوں کو سفری مشکلات سے نجات مل سکے ۔انہوں نے گولین ہائیڈل پراجیکٹ کے ایک سواٹھ میگا واٹ سے تیس میگاواٹ چترال کو دینے کا بھی مطا لبہ کیا ۔ اور کہا کہ چترال میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے بے شمار سائٹس موجود ہیں ۔ جہاں مزید پاور پراجیکٹس کی تعمیر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ سید احمد نے کہا کہ چترال میں زرعی اراضی کی شدید کمی ہے اور یہاں کے لوگوں کی زندگی کا دارومدار درآمدی گندم پر ہے ۔ لیکن درآمدی گندم کی قیمت عام آدمی قوت خرید سے بہت زیادہ ہے ۔ اور علاقے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے سبب غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس لئے حکومت چترال کی مشکلات کے پیش نظر سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم مہیا کرے ۔ ماروی میمن نے یقین دلایا ۔ کہ اُن کے مسائل وزیر اعظم تک پہنچائی جائیں گی ۔ قبل ازین ماروی میمن گلگت سے شندور کے راستے رات کو چترال پہنچے اور شہزادہ مسعودالملک آف ایون کے مہمان ٹھہرے۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین بھی موجود تھے ۔ مار وی میمن جمعہ کے روزہی واپس بذریعہ جہاز اسلام آباد روانہ ہو گئی ۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!