Experts call for public awareness to tackle climate change issues
چترال ( بشیر حسین آزاد ) ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے کہا ہے کہ مو سمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہونے والے آفات اور مستقبل میں درپیش ممکنہ خطرات کے بارے میں لوگوں میں آگہی پیدا کرنا اور پیش بندی کے اقدامات جہاد کرنے کے مترادف ہیں ۔

انہوں نے کہا ۔کہ موسمیاتی تغیرات کے خطرات اور اس کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے یہ ہی کافی ہے ۔ کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کیلئے نہ صرف بھاری مالی وسائل خرچ کرتے ہیں بلکہ سائنسی ،تیکنیکی اور تحقیقی علم و معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کلائمیٹ چینج کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
آر پی ایم فوکس امیر محمد نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ اور کانفرنس کے انعقاد اور چترال میں موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے واقعات اور فوکس سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ پروگرام منیجر سی سی اینڈ ڈی آ ر آر فوکس ڈاکٹر کوثرنے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور پاکستان کے تناظر میں مواقع ،محمد یونس اے کے آر ایس پی نے تبدیلی موسم کے چترال پر اثرات ، محمد رفیع چیرمین بی وائی ایل ایس او نے بروغل کی اہمیت اور بدلتے موسموں کے منفی اثرات ، سلطان محمو آر پی ایم ہا شو فاونڈیشن نے ڈیزاسٹر فورم کے قیام کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا ۔
مقررین نے اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہارکیا ۔ کہ چترال قدرتی آفات کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ہے ۔ جہاں کسی بھی وقت زلزلے ، سیلاب ، برف کے تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں ۔ اور گذشتہ چند سالوں کے دوران چترال کے کئی نامور اور حسین گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔ یا رہائش کے قابل نہ رہے ۔ اس کے باوجود لوگوں میں آگہی کا بدستور فقدان ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ چترال اور ناردرن ایریا میں کلایمیٹ چینج پالیسی پر عملد رآمد کیا جائے ۔ کیونکہ یہ علاقے اپنے جغرافیائی ساخت اور اپنے گلشیرز سے بھر پور پہاڑوں ، جھیلوں ،آبی وسائل ،معدنیات ، جنگلی حیات ،خوبصورت نظاروں اور منفرد کلچر کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ اس لئے ان وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ممکن بنانے کیلئے کلایمیٹ چینج پالیسی پر عملدر آمد از بس ضروری ہے ۔
کانفرس میں بروغل ویلی کے مسائل کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا ۔ اور مطالبہ کیا گیا ۔ کہ اس انتہائی پسماندہ و دور افتادہ خوبصورت علاقے کی تعمیرو ترقی پر توجہ دی جائے ۔ اور اس کے قدرتی وسائل کو علاقے کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے کے سلسلے میں جامع منصبوبہ بندی کی جائے ۔ کانفرنس کے اختتام پر پریذیڈنٹ آغا خان لوکل کونسل لوئر چترال محمد افضل نے تمام مندوبین اور شرکاء شکریہ ادا کیا ۔
Report Waqar Ahmed
CHITRAL: Focus Humanitarian Assistance Pakistan arranged one day advocacy session to discuss and review the draft climate change policy for Pakistan by the government of Pakistan at local and district level here in a local hotel.
The theme of the session was,” Climate Change Advocacy at district Chitral”. The session was attended by a large number of people belonging to different walks of life and prominent among them were Salim Khan, member provincial assembly KPK, Mr. Amin Ul Haq, deputy commissioner Chitral, Dr. Allah Bakhsh Kausar, PM, & DRR, Focus, Mr. Amir Muhammad, RPM Focus Humanitarian Assistance Chitral, Lal Khan, Coordinator Focus, Mr. Muhammad Afzal, GM, NCHD and Mr. Sultan Mehmood, GM Hashoo Foundation Chitral.
Regional Project Manager, Focus Humanitarian Assistance Chitral, Mr. Amir Muhammad welcomed all the participants and highlighted the objectives of the session. He said that Focus had an extensive history of programing in GB&C and had been working on Disaster Risk Reduction (DRR) initiatives since 1998, which included hazard anticipation and mitigation,preparedness and prevention. He said that Focus had maped 300 villages in GB&C and had created 152 Community Emergency Respnse Teams (CERTs) and established 86 community stockpiles.

Dr. Allah Bakhsh Kausar gave a comprehensive multi-media presentation on,” Climate Change Challenges and Opportunities with respect to Pakistan”.
Mr. Muhammad Younus presented a case study conducted by AKRSP on, “Impact of Climate Change on Chitral Region”.
Mr. Umar Rafee, a community representative from Broghil valley, spoke on, “Negative impact of climate change on Broghil community”.
Mr. Lal Khan, the coordinator Focus Humanitarian Assistance Pakistan, introduced climate change policy, roles and responsibilities of government departments.
Mr. Sultan Mahmood, GM. Hashoo Foundation, explained the objectives of DRR forum.
Speaking on the occasion Mr. Salim Khan, who was the chief guest, appreciated the efforts of Focus. He said, “I always found Focus in the forefront in the natural calamities that occurred in Chitral.” He said he also cited the example of Focus in provincial meeting of PDMA held in Peshawar.