Kalash delegation to India looted

چترال(گل حماد فاروقی) کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد جو لوک رحمت کیلاش کے سربراہی میں ہندوستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے جار ہے تھے ان سے لاہور میں نامعلوم افراد نے پاسپورٹ، ویزا اور ضروری دستاویزان چھین کر فرار ہوگئے۔

وفد میں چھ مرد اور چار خواتین شامل تھے۔ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے وزیر زادہ کیلاش نے بتایا کہ ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا تاکہ ہندوستان میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے کیلاش کی نمائندگی کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وفد جب لاہور پہنچ گئے تو نیازی بس سٹینڈ کے قریب ایک ہائی ایس میں بیٹھ کر ہوٹل جارہے تھے رات نو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ان کو روکا ۔ کیلاش وفد کے مطابق ان میں چند لوگ باوردی بھی تھے اور ان کو یہ بھی پتہ تھا کہ ہم کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہندوستان جارہے ہیں۔ 

]]>

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest