Arrangements for polio drive reviewed

اس موقع سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ نے بتایاکہ مردم شماری ڈیوٹی اور کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری دستیاب نہیں جس کی بنا پر اسے موخر کرنے کا اہتمام کیا جائے مگر قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر سعد ملوک نے کہاکہ یہ چونکہ قومی ایام ہیں جن میں ردوبدل نہیں ہوسکتی ۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم چلانے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی۔ سی چترال نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کوتاہی برتنے کی گنجائش نہیں ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے اور چترال کے پولیو فری ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔]]>

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest