کھوار اور توروالی کے مشترکات

داد بیداد

ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
کھوار اور توروالی دو ہند آریائی زبانیں ہیں جو عالمی زبانوں کی انڈو یورپین شاخ سے تعلق رکھتی ہیں دونوں زبانوں کو داردی گروپ میں رکھا گیا ہے جو زبانوں کا ذیلی گروپ ہے، حا ل ہی میں ادا رہ برائے تعلیم و تر بیت بحرین سوات نے ریسرچ سکا لر زبیر تور والی صاحب کی کتاب تور والی انگریزی ڈکشنری شائع کی ہے لگ بھگ 4000الفاظ کی چھوٹی ڈکشنری سکولوں کے طلبہ کے لئے لکھی اور ڈیزائن کی گئی ہے اس میں ہر تور والی لفظ کا انگریزی تر جمہ اس لفظ سے متعلق رنگین تصویر کے ساتھ دیا گیا ہے طلبہ کی آسانی کے لئے ہر لفظ کو پہلے تور والی جملے میں استعمال کیا گیا ہے ساتھ ہی جملے کا انگریزی تر جمہ بھی دیا گیا ہے اس طرح یہ بہت مفید کتاب ہے کتاب کا مطا لعہ کرتے ہوئے مجھے چند مفرد الفاظ ایسے ملے جو کھوار میں بھی مستعمل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا کہ تور والی میں کھوار کو گیکھا کہا جا تا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ تور والی زبان اپر سوات کے علا قہ بحرین میں بو لی جا تی ہے بحرین سے اوپر کا لا م میں گاوری بو لی جا تی ہے، اوشو اور مٹلتان میں گاوری اور کھوار دونوں بو لی جا تی ہیں درہ بشقار گول کی دوسری طرف شما لی مغر ب میں چترال واقع ہے جہاں اپر سوات کی وادیوں کو بشقار، ان کے با شند وں کو بشقیر یک اور ان کی زبانوں کو بشقیریک وار کہا جا تا ہے ہر زبان کا الگ نا م 20سال پہلے تک کسی کی زبان پر نہیں تھا تور والی اور گاوری میں کتا بوں کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا زبیر تور والی، محمد زمان ساگر اور جا وید اقبال توروالی کی کتا بیں منظر عام پر آگئیں تو ان کی زبانوں سے آگاہی حا صل ہوئی جیسا کہ بشقار کو جا نے والے نا لے کا نا م بشقار گول ہے چترال میں گرم چشمہ کی وادی کا ایک گاوں بوشقیر کہلا تا ہے لسا نیات اور بشریات کے ما ہرین بتا سکتے ہیں کہ روس میں دریا ئے وولگا اور سلسلہ کوہ یو رال کے درمیان واقع ریا ست بشقیر یہ سے ان نا موں کا کوئی تاریخی یا ثقا فتی رشتہ بن سکتا ہے یا نہیں؟ مشترکہ الفاط کی ایک فہرست ذیل میں آپ کی نذر کی جا رہی ہے
تورالی لفظ کھوار لفظ اردو ترجمہ

انبار امبار انا ج کا ذخیرہ
انبور امبور چمٹا
بولائی بول سات ستاروں کا جھرمٹ بھوم بھوم زمین
 پکول پھکوڑ اونی ٹوپی
 پھین پھینو جھا گ
7۔تنوک تونوک باریک، کمزور
8۔ تو لئی تو لا ئی روئی کا بچھو نا
9۔ توپ توب دیک چھلا نک لگا نا
10۔ توک تھویک بندوق
11۔ چھیو چھینیک کاٹنا
12۔ خڑ خیڑ بھورا رنگ، نسواری رنگ
13۔ خوئی خو مزاج، طبع
14۔ دان دون دانت
15۔ دیدان دیدانگ آتش دان
16۔ شوگا شوقہ لمبا اونی کوٹ
17۔ شلا ک شالاک ٹڈی
18۔ کا گ کاغ کوا
19۔ گھودو گوردوغ گدھا
20۔ کھوٹ کھوٹو لنگڑا
21۔ گھوم گوم گندم
22۔ ماش موش آدمی
23۔ مینہ دار مینہ دار پیار، شکریہ
24۔ نا نا پن چکی میں پانی کا چوبی پائیپ
25۔ نو سئی نویس پوتا
26۔ نہا نگ نہا نگ مگر مچھ
27۔ وخت وخت وقت
28۔ ہیم ہیم تازہ برف
29۔ اوغ اوغ پا نی
30۔ گئیے گئیے آجاؤ
31۔ چھی چھیر دودھ
32۔ نو کو مو کو مت کر و
33۔ مے دے متے دیت مجھے دیدو
34۔ گِنی گنے لے لو
35۔ قلنگ قلنگ چراگاہ کا ٹیکس

(آخری 7الفاظ متحرمہ شافیہ جبین سب ڈویژنل ایجو کیشن افیسر بحرین نے اضافی فراہم کئے)
اس سلسلے میں تور والی اور کھوار زبان وثقا فت کے مزید اشتراکا ت پر کا م ہو سکتا ہے اکا دمی ادبیات اسلا م اباد کے ہا ل میں بچوں کے ادب پر ورکشاپ تھا اُس میں زبیر تور والی صاحب نے تور والی بچوں کے لئے فلما ئی گئی کا رٹون دکھا ئی کا رٹون کا نا م ہے ”انگا ک منگا ک“، یہ بکری اور بھیڑ یے کی دلچسپ کہانی ہے جس کو کارٹون میں لا کر مزید دلچسپ بنایا گیا ہے
یہ کہانی کھوار میں بھی ہے دونوں زبانوں میں کہا نی کے تین کر دار ہیں بکری، اس کا بچہ (میمنا یا بز غا لہ)اور تیسرا کر دار بھیڑیا ہے، بکری با ہر نکلتے وقت بچے سے کہتی ہے میرے سوا کسی کے لئے در وازہ نہ کھو لنا، بھیڑیا آجا تا ہے اور کہتا ہے میں تیری ماں ہو ں بچہ دروازہ نہیں کھو لتا، بھیڑیا دروازہ توڑ کر آتا ہے اور بچے کو سالم نگل لیتا ہے اتنے میں بکری آتی ہے اپنی سینگوں سے بھیڑیے کا پیٹ پھاڑ کر بچے کو زندہ با ہر نکا ل کر پیار کر تی ہے، بچوں کو ما دری زبان کی لو ک کہا نیوں اور لوک گیتوں سے متعارف کر نے کے لئے بحرین کی علمی و ادبی تنظیم ادارہ برائے تعلیم و تربیت سائنسی بنیا دوں پر جو کام کر رہی ہے یہ کام مادری زبانوں کی دیگر تنظیموں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest