Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

اپر چترال میں سب رجسٹرار کی عدم تعیناتی سے عوام شدید مشکلات کا شکار

شھزاد احمد شھزاد 

بونی: ضلع اپر چترال میں سب رجسٹرار کی مسلسل عدم تعیناتی نے شہریوں کو شدید قانونی و انتظامی مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہیں زمین کی خرید و فروخت، وراثتی انتقال اور دیگر رجسٹریشن امور کے لیے طویل فاصلہ طے کر کے ہیڈکوارٹر بونی جانا پڑتا ہے، لیکن سب رجسٹرار کی غیر موجودگی کے باعث اکثر انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث نہ صرف ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سفر اور قیام کے اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ بعض متاثرہ افراد نے بتایا کہ مہینوں سے ان کے قانونی معاملات زیر التوا ہیں، جس سے ان کی ذاتی اور مالی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

عوامی نمائندوں اور سماجی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال میں جلد از جلد سب رجسٹرار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ حکومت کو رجسٹریشن فیس اور اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں خاطر خواہ آمدن بھی حاصل ہو گی۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!