Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

برفانی تودوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ تاحال بند

گرم چشمہ(نمائندہ چترال ٹوڈے) گزشتہ دنوں کی شدید بارشوں اور برف باری کے بعد گرم چشمہ روڈ مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بند ہوچکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام کی جانب کام کا آغاز ہوچکا ہے مگر علاقے کے عوام کام کی سست روی سے پریشان ہیں۔عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں سے عید منانے کے لئے آنے والے لوگ اپنے گھروں کی طرف سفر کرنے سے محروم ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے چترال سٹی میں رکنے پر مجبور ہیں۔

علاقے کے عوام نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ صرف چترال سائیڈ سے صفائی کے بجائے گرم چشمہ سائیڈ سے بھی صفائی کا آغاز کرے تاکہ لوگ بروقت عید منانے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔ اور علاقے میں عید کے دنوں بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!