دروش بازار سبزی منڈی میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد دکانیں نظر آتش
،چترال لیویز، چترال سکاوٹس، چترال پولیس ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے ٹیم کے انتھک محنت اور مسلسل کوششوں کے بعد اگ پر قابو پالیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار د شفیع الرحمان ایس ایچ او دروش غلام حیدر کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
تحصیلدار دروش نے اگ پر بروقت قابو پانے، آگ کو بازار میں پھیلنے سے روکنے پر لائن ڈیپارٹمنٹس اور عوام کے کاوشوں کو سراہا۔