این ایچ اے نے گرم چشمہ کھسک برنڈس روڈ پرکام کا آغاز کردیا۔

وفاقی وزیر کی ھدایت پر روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کی ہدایت پر این ایچ اے نے گرم چشمہ کھسک برنڈس روڈ پرکام کا آغاز کردیا۔

یہ ان روڈوں میں سے ایک ہے جن کا 2 دن پہلے این ایچ اے کے ذریعےسروے کیا گیا تھا۔ کام کا باقاعدہ افتتاح ممبر صوبائی جنرل کونسل جے یو آئی نصرت الٰہی نے علمائے کرام اور کثیر تعداد میں عوام کی موجودگی میں کیا۔

اس موقعے پر عمائدین نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود اور ایم پی اے  مولانا ہدایت الرحمٰن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *