بشری فیضی نے قطر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری اپنے نام کرلی

پاکستان کی بیٹی بشری فیضی بنت عنایت اللہ فیضی نےحماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے اسلامی مالیات اور معیشت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ھے۔ 

بشری فیضی نے پامیر پبلک سکول بونی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، لینگ لینڈ سکول چترال سے میٹرک پاس کیا، جناح کالج پشاور سے انٹر کرنے کے بعد اسی کالج سے اکنامکس میں بی ایس کیا، اس کے بعد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس اسلام آباد سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی،بشری فیضی نے میٹرک میں اچھے نمبر، اے پلس، لینے کے باوجود اکنامکس پڑھنے کا انتخاب کیااور اس مضمون میں اعلی ترین ڈگری لینے کا عزم کیاجسے اللہ پاک نےپی ایچ ڈی کی صورت میں پورا کر دکھایا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.