چترال کی ترقی

چترال کی ترقی کے لئے وزیر اعلی کے اقدامات کی تعریف

چترال (محکم الدین) پاکستان تحریک انصاف چترال کے قائدین اور ورکرز نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی چترال کی ترقی میں دلچسپی لینے، چترال کا دورہ کرنے اور کئی میگا براجیکٹس کیلئے فنڈ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے اور اس کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلی کا بھر پور تعاون آیندہ بھی ساتھ رہے گا۔

چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سنئیر رہنما حاجی سلطان محمد، محمد قاسم چیرمین ضلعی زکواہ کمیٹی لوئر چترال، افتاب ایم طاہر سابقہ جنرل سیکرٹری اپر چترال، رہنما ڈاکٹر نذیر احمد ، شمشیر دستگیر، امین الرحمن، ضیاء الرحمن و دیگر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے چترال کو ہمیشہ مقدم رکھا اور ہر مشکل وقت میں چترال میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے معاون خصوصی وزیر زادہ کے ذریعے چترال کے کئی اہم منصوبے مکمل کرائے اور اب اپر چترال و لوئر چترال کے لئے مزید 60 کروڑ روپے کی گرانٹ سنئیر رہنما سرتاج احمد خان کے ذریعے کرانے کی منظوری دی ہے جس نے تمام ورکرز کو اعتماد میں لے کر ویلج کونسل سطح پر یہ منصوبے تقسیم کئے ہیں جس کیلئے ہم سرتاج احمد خان کے مشکور ہیں 

انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ جو منصوبے اپرو ہوچکےہیں ان کیلئے بلا تاخیر ٹینڈر کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ بروقت عوامی مفاد کی یہ سکیمیں تعمیر کئے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.