والنٹیرز نے یارخون روڈ کی مرمت پھر شروع کردی

والنٹیرز نے یارخون روڈ کی مرمت پھر شروع کردی

ایس شہاب الدین

 دسمبر13 قریب اتے ہی اسماعیلی والنٹیرز بانگ کونسل نے سڑکوں کی صفائی، ستھرائی کا اغاز کیا۔ بڑوں کو دیکھ کر بچوں کے جذبات بھی دیدنی ہے۔

رضا کار خدمتگاران نے 13 دسمبر کو اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور حاضر امام ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے تقریبات کی خوشی میں انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

ایک نویں کلاس کے طالب علم نے بتایا کہ وہ اور اسکے خاندان کرونا وائرس کے نئے لہر کی وجہ سے حکومتی احکامات کو مد نظر رکھ کر سالگرہ کی تقریب پر پابندی کی وجہ سے سڑکوں کی مرمت میں دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق انسانیت کی خدمت اپنے ایریاز میں خراب سڑکوں کی مرمت بہتری صفائی ستھرائی سے  مسافروں اور بیماروں کی تکلیف میں کمی آسکتی ہے۔

شیر علی ایک ریٹائرڈ فوجی ہے، ان کے مطابق ایک باعزت ،پر امن شہری اور حب الوطنی کے لئے یہ جذبہ ضروری ہے کہ اپنے حصے کا دیا جلایا جائے جس سے نہ صرف دنیاوی خوشی حاصل ہوتی ہے بلکہ دونوں جہانوں میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

پیار علی اکنامک پلاننگ بورڈ کے چئر پرسن ہیں، اپنے گاؤن کے والنٹیرز کے ساتھ بہت لگن سے سڑکوں پر ہوتا ہے۔محمد ولی اسماعیلی کونسل بانگ کے پریذیڈنٹ نے اپنے ایک بیان میں تمام والنٹیئرز کو حراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کونسل کے والنٹیرز کے بے لوث خدمت پر فخر کرتے ہیں۔ دوران صفائی مختلف مقامات پر نالوں اور کھڈوں کی بھرائی، آبی گذرگاہوں پر عارضی پل  اور سکول کے بچوں کے راستوں سے برف ہٹا کر مٹی ڈال دئے گئے۔

اس کارخیر کو دیکھ کر یارخون ڈرائیور یونین کے نائب صدر سعید اکبر اور دوسروں نوجوانوں رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

One Reply to “والنٹیرز نے یارخون روڈ کی مرمت پھر شروع کردی”

Leave a Reply

Your email address will not be published.