Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کا سالانہ کنوکیشن

پشاور: فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز  پشاورکا66واں سالانہ کانوکیشن گزشتہ روزپشاور کیمپس انڈسٹری اسٹیٹ حیات آباد میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف تھے جبکہ اس موقع پر گیسٹ آف انر جسٹس میاں اجمل خان تھے۔
سالانہ کانوکیشن کے موقع پرفاسٹ نیشنل یونیورسٹی پشاور کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر عثمان خان نے استقبالیہ پیش کیا۔
کانوکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے کہاکہ ڈگری لینے کے بعد آپ طلباء وطالبات اوران کے والدین کو یقینا بے انتہاء خوشی ومسرت ملی ہے تعلیم کا مقصد اچھا انسان اور معاشرے کے لئے کارآمد بننا ہے امید کرتا ہوں کہ ا پ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاکر ملک وقوم کی خدمت کریںگے انہوں نے بتایا کہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ کےایمرجنگ سائنسز کے ا ب تک گریجویٹ کی تعداد26ہزارسے زائد ہے جبکہ پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء وطالبات کی تعداد125جبکہ پشاور کیمپس سے پانچ طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیں پاکستان کے علاوہ امریکہ کے کئی شہروں میں کام کررہی ہیں تقریب سے مہمان خصوصی ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر عثمان خان فاسٹ نیشنل یونیورسٹی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے یہ کافی نہیں کہ طلباء وطالبات ڈگری لینے کے بعد ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کی بجائے اپنے بہترمستقبل کے لئے تامرگ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور شاندار مستقبل کے لیے آگے بڑھی انہوںنے بتایا کہ اس وقت ہمارے ملک میں باصلاحیت افراد کے ملک وقوم کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور آئی ٹی کا میدان کھلا پڑاہے ۔نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئی ٹی کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔انہوںنے نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنسز کی طلباء کی جانب سے آئی ٹی کے میدان میں اب تک 60 سے زائد پراڈکٹس بنانے پر خوشی ومسرت کااظہارکیااورکہاکہ وہ مزید محنت جاری رکھیں اور مزید بہترومعیاری کام کرکے ملک وقوم واپنے والدین کانام روشن کریں بعد ازاں رایکڑ ڈاکٹر آفتاب معروف یونیورسٹی سے پڑھائے گئے مختلف پروگرامز میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سے فارغ لتحصیل 273 طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جبکہ انہوں نے پوزیشن لینے والے 19 گریجویٹ اور 6 پوسٹ گریجویٹ طلبا اور طالبات میں میڈل تقسیم کئے۔واضع رہے کہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کو پاکستان میں کمپیوٹر سائنسز پروگرام متعارف کرنے والا پہلا تعلیمی ادارے کا اعزاز حاصل ہے اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقومی سطح پر معروف ادارے جس میں گوگل یاہو مائکروسافٹ وغیرہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کی ملک بھرمیں مجموعی طور تعداد پانچ ہیں ۔جو کہ پشاور کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں اسلام آباد ،لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں بھی قائم ہیں جبکہ ملتان میں تعمیر جاری ہے۔ 
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!