Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

وزیر زادہ کی طرف سے یارخون کے لیے منصوبوں کا اعلان

شھاب الدین
یار خون: وزیر اعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے دورہ یارخون کے دوان مستوج تو بروغل روڈ،  بریپ پل اور ژوپو پل کی تعمیر اور مرمت کے علاؤہ تمام دیہات کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے خطیر رقم کا اعلان کیا۔
وادی یارخون کے بیرزوز گاون میں انہون نے پینے کے صاف پانی کے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔Wazirzada in Yarkhun, Birzoz شاندار استقبال کے بعد خواتین سے ملاقات میں پینے کا پانی ایمرجنسی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ، بیرزوز سے بانگ گول 5 کلومیٹر رابطہ  سڑک، دو بڑے نہروں کی مرمت کے لیے بھی خطیر رقم دینے کا وعدہ کیا۔ معاؤن خصوصی نے علاقے کے مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی باعث تشویش ہے اور منتخب نمائندوں کا اب تک خاموش رہنا لمحہ فکریہ ہے۔
ان کے ساتھ آئے ہوئے سابق امیدوار  قومی اسمبلی عبدالطیف، صدر پی ٹی آئی اپر چترال رخمت غازی ، انفارمیشن سیکرٹری مختار ایڈوکیٹ  بھی اپنے خیالات کا اظہا کیا اور وادی یارخون خاض کر بیرزوز، بانگ پائین پائپ لائن، سکول کے اضافی کمرے ،نہروں کی مرمت ،رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے فنڈ رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سکول کے بچے بچیاں بھی، نعروں اور پلے کارڈ کے زریعے پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جس پر وزیرزادہ نے جلد ہی خود یارخون آکر افتتاح کرنے کا وعدہ کیا۔
بعد میں مختلف پارٹیوں سے لوگوں  بنیادی مسائل کے حل ہونے کی شرط  پر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ معاون خصوصی کا تین روزہ دورہ یارخون آج بانگ میں بڑے جلسے کے بعد احتتام ہوا۔ 
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!