وزیراعلی جلد ریشن بجلی گھر کا افتتاح کرینگے: سرتاج

وزیراعلی جلد ریشن بجلی گھر کا افتتاح کرینگے: سرتاج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ریشن بجلی گھر، اکنامک زون گہریت اور دیگر متعدد منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لئے جلد چترال کادورہ کرینگے: سرتاج احمد خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر و رہنما پی ٹی آئی چترال سرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا اور چترال کے صنعتی ترقی اور معاشی مستقبل کے حوالہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیشی ایری گیشن چینل دروس کو محکمہ آبپاشی کے حوالہ کرنے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروس میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دروس میں کلاسز کا آغاز ،دروس پل کے زمین کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ، دروس لواری اپروچ روڈ فوری تعمیر و بحالی، دروس ارندو روڈ کی فوری تعمیر و اراضی مالکان کو معاوضہ دینے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال کی توسیع اورسی اینڈ ڈبلیو آفس کی دنین منتقلی ،وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کو چترال ہیڈکوارٹر ہسپتال سے الگ کرکے علیحدہ ایڈمنسٹریٹر تعیناتی، چترال ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام، اکنامک زون گہریت میں پلاٹوں کی قیمت میں کمی، پرانا گودام گہریت کو اکنامک زون کے حوالہ کرنا ، محکمہ فارسٹ کے ذریعے ایک لاکھ پچاس ہزار مکعب فٹ کوٹہ کی صارفین کے لئے آسان ترسیل، چترال کے کمرشل استعمال کے لئے سنٹرل ڈپو کے قیام کی منظوری ، محکمہ فارسٹ کےلئے شہید پیکیج پر عمل درآمد، چترال میں

فارسٹ بچاؤ آلات کی منظوری، کیگولین واٹر سپلائی اسکیم کو ڈبلیو ایس یو کے حوالے کرنا، گرم چشمہ کے چشمے کو اسٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کرنے، پرائم منسٹر ہاؤ س گرم چشمہ کی تعمیر اور علیحدہ سڑک کی منظوری ،، شاہ سلیم و ارندو بارڈر اسٹیشن کے لئے ایک ایک میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کی ہدایت، کریم آباد روڈ اور آرکاری روڈ کو ایشین ڈیویلپمنٹ یا دیگر ڈونر کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنا، چترال کے جنگلات کو بچانے کے لئے سبسیڈائز ریٹ پر بجلی کی فراہمی کے مطالبات پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.