Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

اجلاس برائے عبوری کابینہ سازی ایون خوش حال پروگرام  

گوہر نایاب ہاوس نیو بازار ایون میں ایون خوش حال پروگرام کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں پروگرام کے لیے عبوری کابینہ سازی عمل میں آئی. میٹنگ کا آغاذ استاد مولانا محترم نثار احمد کی تلاوت کلام سے ہوا. اسٹیج کے فرائض اشکون لشٹ ایون کے نوجوان سیاسی کارکن ابوذر غفاری نے انجام دیے.
درخناندہ ایون کے سیاسی و سماجی کارکن وجیہہ الدین صدر نشست تھے. باقی شرکاء میں مولانا عبدالفتاح اٹانی، عبدالحسیب اٹانی، مولانا ضیاء العارفین مولدہ، ارشاد ربانی مولدہ، ضیاء الرحمان مولدہ، مولانا طاہرالدین شادان بڑاوشٹ, شفیع احمد تھوڑیاندہ، جنید عمر تھوڑیاندہ, گوہر نایاب درخناندہ, عبدالوہاب درخناندہ, عارف درخناندہ, راشد اعظم درخناندہ, عبدالصمد درخناندہ, صدیق احمد درخناندہ, آصف رضا درخناندہ, محمد آصف کورو, محمد احسن ارکھاڑ, امین شاہ سہن بالا, حضرت علی زار سہن بالا اور رضوان ارکھاڑ شامل تھے۔
تمام شرکاء نے خوش حال پروگرام کے اجراء کو علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے خوش آئند قرار دے دیا اور اس پروگرام کے ساتھ اپنی وابستگی کا یقین دلاتے ہوئے وفاداری کا عہد کیا۔
اس موقع پر اے کے ایچ پی کے لیے عبوری کابینہ سازی عمل میں آئی جس کے تحت شرکاء نے متفقہ طور پر وجیہہ الدین کو عبوری صدر، طاہرالدین شادان نائب صدر، محمد حسن جنرل سیکٹری، عبدالحسیب جوائنٹ سیکٹری ، آفتاب دستگیر سیکٹری فائنانس، ارشاد ربانی اور صفی اللہ کو انفارمیشن سیکٹری چنا گیا۔
   اجلاس کے موقع پر ہی مشیر اقلیتی امور ایم پی اے وزیر زادہ کی طرف سے موصول شدہ کال کے مطابق انھوں نے ایون میں دیہی سطح کے چھوٹے منصوبوں کے لیے دو کروڑ روپے کا اعلان کیا اور ساتھ میں اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مختص شدہ رقم ایون خوش حال پروگرام کی وساطت کی وساطت سے خرچ کیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس گرانٹ کو ایون خوش حال پروگرام کی صورت میں علاقے کے نوجوانوں کی اتحاد سے تعبیر کیا۔
You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!