سمندر پار کا غم

0

داد بیداد

ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
یہ زما نہ وبا کا زمانہ ہے وبا کے خلاف ویکسین کا زمانہ ہے ملک کے اندر بسنے والے ارام سے ہیں تاہم سمندر پارمزدوری اور روزگار کے لئے جا نے والے پاکستانیوں کا غم ہم سے برداشت نہیں ہوتا سیا سی اور سماجی شخصیات اپیل کرتے ہیں سماجی تنظی میں اپیل کرتی ہیں اور سیز پا کستانیوں کی تنظیم فریاد کرتی ہے چونکہ حکومت کی ساری مشنیری آزاد کشمیر کےانتخابات کی مہم میں لگی ہوئی ہے اس لئے اپیل اور فریاد کی شنوائی نہیں ہوتی: سر پھوڑ تی پھرتی ہے نادان فر یاد جو در در جاتی ہے

پا کستان سے یورپ، امریکہ، جاپا ن، چین اور روس تک سفر کر نے والے شہریوں سے ویکسین سینو فام  کے سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا جا تا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب اما رات کے حکمران چینی ویکسین کو قبول نہیں کر تے ہم کہتے ہیں عالمی ادارہ صحتنے چینی ویکسین کو منظور کیا ہے ہمارے عرب بھائی جواب دیتے ہیں ہم عالمی ادارہ صحت کو نہیں مانتے کوئی یورپی یا امریکی ویکسین دکھاو ہمارے ہاں عرب بھا ئیوں کے پسندیدہ ویکسین دستیاب نہیں ہیں بڑی محنت سے ہماری حکومت نے اپنی ویکسین پا ک ویک تیا ر ی کرلی ہے مگر ہمارے عرب بھا ئیوں کو وہ بھی منظورنہیں

اس وقت 3لاکھ پا کستا نی ایسے ہیں جو عرب مما لک سے چھٹی پر آئے ہوئے تھے واپسی سے پہلے انہوں نے چینی ویکسین کے دونوں ڈوز لگا ئے تھے لیکن اپنے کام پر جا نے سے عا جز آگئے ہیں اُن کا روز گار چھن جا نے کا خو ف پیدا ہو گیا ہے آذاد کشمیر میں 25جولا ئی کو انتخا بات ہو نگے اگست میں حکومت بنے گی تب تک ہمارے سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار سے محروم ہوچکی ہو گی دیر، سوات، چترال، کرک، وزیر ستان اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں پاکستانی اس کشمکش اور خو ف میں مبتلا ہیں

حکومت اعلا ن کرتی ہے کہ ہم سمندر پار پا کستا نیوں کو ووٹ کا حق دینگے وہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ ووٹ کو گولی مارو ہمیں واپس اپنے باعزت روز گار پرجا نے میں مدد دو، سعو دی عرب اور متحدہ عرب اما رات کے حکمرا نوں سے سفارتی ذراءع سے رابطہ کر واور چینی ویکسین کو منظور کراو اگر موجودہ حالات میں آپ کی سفارت کاری نا کام ہو چکی ہے تو پھر امریکہ یا یورپ سے ایسی ویکسین لاو جو عرب شیخوں کو پسند ہو جسے عرب ملکوں کے حکمران بلا جھجک تسلیم کریں

یو رپ اور امریکہ کے لئے ان کے ہاں نر م اور گرم گوشہ پا یا جا تا ہے ایک سول انجینئر اگر پا کستان سے ریا ض یا دوبئی جا تا ہے تو اس کو 5لا کھ روپے کے برابر تنخواہ دی جا تی ہے اگر اس کا بھا ئی اسی ڈگری کو لیکر امریکہ یا یورپ سے دو بئی یا ریا ض آتا ہے تو 75لا کھ روپے کے برا بر تنخواہ لیتا ہے شیخوں کا منظور نظر ٹھہر تا ہے اس وقت پا کستان کے ہسپتا لوں اور یکسینیشن کے مر اکز میں چین کی ویکسین دستیاب ہے پا کستا نی ویکسین بھی بعض مرا کز میں فرا ہم کی جا رہی ہے موڈرنا اور اسٹرا زینیکا نا می دونوں ویکسین دستیا ب نہیں ہیں عرب شیخوں کی پسندیدہ ویکسین فا ئزر با یو ٹیک پا کستا ن میں خا ص خا ص جگہوں پر دستیاب ہے پچھلے ماہ ملا کنڈ ڈویژن کے شہریوں سے کہا گیا کہ سیدو شریف جا کر مذکورہ ویکسین کے ڈوز لگا ئیں چترال، دیر، با جوڑ اور دوسری جگہوں سے 300شہری سیدو شریف پہنچے تو بتا یا گیا کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے

باخبر حلقوں نے خبر دی کہ پشاور میں دستیاب ہے وہاں جا نے کے بعد پتہ لگا کہ با ٰخبر حلقے ’’بے خبر‘‘ تھے وہاں بھی فا ئزر با یوٹیک ختم ہو چکی ہے سمندر پا ر مزدوری کر نے والا پا کستا نی حیراں ہو جا تا ہے کہ دل کو رووں یا پیٹوں جگر کو میں ، مقدور ہو تو ساتھ رکھو ں نو حہ گر کو میں اب سمندر پار پا کستا نی ایک دوسرے سے پو چھتے ہیں کہ زلفی بخاری کے جا نے کے بعد یہ شعبہ کس کے حوالے کیا گیا ہے ;238;بعض لو گ کہتے ہیں کہ یہ شعبہ وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے بعض لو گوں کا خیال ہے کہ یہ ڈاکٹر فیصل سلطا ن کا شعبہ ہے بعض کہتے ہیں کہ ایسے مواقع پر کام آنے والا شخص صرف شیخ رشید ہے ایک مو ثر طبقے کا خیال ہے کہ مو لا نا طا ہر اشرفی ولی عہد پر نس محمد بن سلما ن کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات سے کا م لیکر چینی ویکسین کو سند قبو لیت سے نواز دینگے ہمارا خیال ہے کہ ’’ نواز ‘‘ کا لفظ سارے کیئے کرایے پر پا نی پھیر دے گا مو لا نا طاہر اشرفی کو بیچ میں لاءو چینی ویکسین کو منظور کراءو یہ سب سے آسا ن راستہ ہے ایک دوست کا کہنا ہے کہ سٹیزن پور ٹل پر شکا یت در ج کرو سال ڈیڑھ سال بعد کوئی نتیجہ سامنے آئے گا ، دوسرے دوست کا مشورہ ہے ٹویٹر یا انسٹا گرام پر جاو براہ راست وزیر اعظم عمران خا ن سے اپیل کر وگے تو بات سُنی جا ئیگی

وزیر اعظم اپنا خصو صی ایلچی ریا ض اور دو بئی روانہ کر ے گا ہفتہ دس دن بعد چینی ویکسین کو سند قبولیت مل جائیگی شاہ جی کہتے ہیں تم بڑے ستم ظریف ہو کام کی بات سب سے آخر میں بتا تے ہو طریقہ یہی ہے جو آپ نے آخیر میں بتا ئی ہے سمندر پا ر کا غم ہمارا اپنا غم ہے اٹھو وزیر اعظم کا دا من پکڑو اور شیخوں کو رام کرو حبیبی حبیبی 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!