Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

ذاتی موبائل فون پر کسٹم ٹیکس ختم کی جائے

جناب ا ڈیٹر صاحب
آپ کے اخبار کے توسط سے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں۔ جیسا کہ معلوم ہےکہ لاکھوں پاکستانی بیرونی ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور ملک کے لئے زرمبادلہ کا وسیلہ ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کے لئے کوئی خاص مراعات نہیں ہیں۔
ہم بیرونی ممالک میں مقیم افراد متوسط اور نچلی متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ہم چھٹی جاتے ہیں توہمارے پاس اپنا موبائل ہوتا ہے ۔اور پہلے ماں باپ بہن بھائیوں کے لئے موبائل سیٹ لے جاتے تھے ۔جو کہ ایک متوسط طبقے میں ایک بڑا تحفہ ہوتاہے۔اب موجودہ حکومت نے وہ سہولت بھی ہم سے چھیں لیا ۔حالانکہ کوئ تجارتی سطح پر کو ئی نہیں لے جارہا ہوتا ہے۔ایک یا دو موبائل ہوتے ہیں۔کسٹم اور ٹکس ان کے اپر لگنا چاہیے جو تین سے زیادہ موبائل ساتھ لے جارہے ہوتے ہیں۔اس طرح کا نظام دوسرے ممالک میں بھی نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ ادھر کا کرنے والوں کا تعلق بھارت فلپائن مصر وعیرہ سے ہے۔ ان کے ملکوں میں اس طرح دو تیں یا اپنے ذاتی موبائل پرکوئ ٹکس نہیں ہے۔اس لئے وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے کم از کم اپنے ذاتی موبائل کو کسٹم اور ٹکس سے مثتثنی قرار دے۔
شمس علی سعودیہ
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!