ٹرانسمیشن لائن لینک بونی منتقل کرنے کی مخالفت

0

اپرچترال: معتبرات ریشن، لون، زیئت اور شوگرام کی ایک میٹنگ زیر صدارت صدر تحریک بحالی ریشن بجلی گھر نادر جنگ منعقد ہوئی۔معتبرات نے اپر اور لوئر انتظامیہ کی طرف سے ریشن اور لون سے ٹرانسمیشن لائن کی لینک بونی منتقل کرنے کے احکامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تحریک حقوق اپر چترال خود ساختہ لیڈوروں پر مشتمل ہے جوکہ صرف اور صرف اپنے علاقوں کے لئے آواز اُٹھاتی ہے اور دوسروں علاقوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گولین گول بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ریشن اور لون سے لینکوں کو شفٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں اگر ایسا کیا گیا تو مذکورہ علاقے کے عوام سراپا احتجاج ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تحریک حقوق اپر چترال کے زمہ داروں پر ہونگی۔اُنہوں نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی طرف سے تحریک حقوق اپر چترال کے ساتھ میٹنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں عبدالرب، عارف اللہ، ابولیس، شہزادہ منیر، صوبیدار میجر(ر)عبدالغفار، ابراہیم، سابق کونسلرمحمد علی، فیض الرحمن، سابق کونسلر رحمت ولی،محمد نبی خان اور حکیم حیات الدین موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected!!