Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

گواربتی زبان کے حوالے سے تین روزہ وکشاپ کا اہتمام

ارندو(نامہ نگار) گزشتہ دنوں علاقائی زبانوں پر کام کرنے والا ادارہ  فورم فار لینگوئج انیشیٹیو اسلام آباد کے زیر انتظام ارندو اور اس کے گردو نواح میں بولی جانے والی قدیم زبان گواربتی  بولنے والی  کمیونٹی کے لیے تین روزہ  ارتھوگرافی اور رائیٹرز ورکشاب کا  انتظام کیا گیا، پروگرام کے سہولت کار مئیر چترال کے صدر فرید احمد رضا تھے۔ ورکشاب میں گوار ادبی بورڈ اور القلم  کے ممبران نے شرکت کی۔ 
ورکشاب کے سہولت کار فرید احمد رضا نے ارتھوگرافی کے تعارف کے ساتھ ساتھ املا کی بے ترتیبی، املا کے اصول، ورب اور ناؤن پیرا ڈائم، واویل کا استعمال، واویل چارٹ فونیم ٹو گرافیم، سٹنڈرڈ ارتھوگرافی کے فائدے۔ سکرپٹ اور ارتھوگرافی۔ رسم الخط کے اصول کے موضوعات پر شراکائے ورکشاپ  کی تربیت کی۔
ورکشاپ میں  شرکاء کی شراکت قابل تحسین تھی۔ لکھنے میں تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ورکشاپ میں شریک حضرات سے لکھواکر پھر ایک دوسرے سے موازنہ کرکے ایک دوسرے کی  خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی گئی۔
کہانی نویسی  کے حوالے سے مئیر چترال کے جنرل سیکرٹری عطاحسین اطہر نے کہانی کی تعریف، اجزائے کہانی  اور اقسام کہانی کے ساتھ ساتھ کہانی لکھنے کے اصولوں سے شرکاء کو آگاہ کیا اور  شراکائے ورکشاب نے گواربتی زبان میں تخلیقی  کہانیاں  تحریر کیں۔ 
شرکائے  وکشاب نے اس قسم کے سیشن کے بار بار انعقاد کے حوالے سے تجویز پیش کی اور اس تین روزہ ورکشاب کو انتہائی مفید قرار دیا  اور ایف ایل آئی اسلام آباد کی طرف سے چھوٹی زبانوں کے لیےکیے گئے خدمات کو سراہا۔
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!