Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

تحریک انصاف یوتھ ونگ کا نئی کابینہ کے ساتھ چترال میں ریلی

 پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ  لوئیر چترال کا نوٹیفیکشن گذشتہ دنوں جاری کی گئی جس میں شفیق الرحمن صدر اور نزید اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نوجواناں نے نومنتخب کابینے کے ارکنان کو لیکر اتالیق بازار سے ریلی نکال کر ٹاؤن حال تک اختتام پزیر کیے۔

بعد ازان  ٹاؤن حال میں ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف چترال  کے زمہ داراں اور پارٹی ورکروں نے کثیر تعدا د میں شرکت کیں۔

پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی رہنما حاجی گل نواز نے نو منتخب  یوتھ ونگ کے ممبران کو  مبار ک باد پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجواناں پارٹی کی بہتر مفاد میں  اپنے  خدمات کو بروئے کار لائیں گے۔ نوجواناں کسی بھی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، اورجب قوم کے نوجواناں  بلند حوصلہ، جذبہ اور قوم کی خدمت کے لئے کچھ کرنے کا جنون رکھتے ہوں تو وہ قوم ترقی کی منازل طے کرکے اعلیٰ اقدار کے منصب پرفائز ہوتی ہے۔

اسی طرح  پروگرام میں  نومنتخب صدر شفیق الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کابینے کو لیکر  پارٹی  منشور کو  مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کی  بہتری کیلئے  اپنی کوششوں کر بروئے کار لائیں گے ۔ہم انشا اللہ سماجی کاموں میں بھی  بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی و حفاظت میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

پروگرام میں خواتین ونگ کے صدر مسماۃ  صفت گل، شہباز خان صدر انصاف ویلفئیر ونگ ، لیبر ونگ کے صدر سمیع اللہ، ڈسٹرکٹ نائب صدر  رحمن شاہنوی  اور دیگر شرکا نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیے۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!