Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے نئی کابینہ تشکیل دے دی

آل ٹیچرز ایسوسیئشن ضلع اپر چترال کے تمام کیڈرز کے اساتذہ برادری کا ایک نمائندہ تنظیم ہے جو اپنے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی کابینے کو تحلیل کرکے باہمی مشاورت کے ساتھ اگلے ایک سال کیلئے نئ کابینہ تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے ایک  تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر اپر چترال بونی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت فاتح احمد شاہ شکست صدر آل ٹیچرز ایسوسیشن اپر چترال نے کی۔ آل ٹیچرز ایسوسیشن کے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئ۔

تمام اساتذہ تنظیمات کی باہمی مشاورت کے بعد عبدالجاویدصاحب اگلے ایک سال کیلئے ضلعی صدر منتخب ہوا جبکہ مولانا نور شاھدین صاحب ضلعی جنرل سیکریٹری مقرر کی گئ۔ دیگر اراکین ضلعی کابینہ فاتح شاہ شکست سینیر وائس پریذیڈنٹ، قاری احمد علی نائب صدر اول، افضل محمد نائب صدر دوم، عزیز اللہ ڈیپٹی جنرل سیکریٹری، امتیاز علی سیکرٹری اطلاعات و شوشل میڈیا ، نور محمد سیکرٹری مالیات مقرر جبکہ خواتین کی نمائندگی کیلئے سعیدہ بی بی صدر تورکہو موڑکہو جبکہ شہری گل صاحبہ مستوج تحصیل کیلئے صدر منتخب ہوئی۔ نو منتخب پریذیڈنٹ نے تمام اساتذہ کے مسائل کو بلا تفریق آل ٹیچرز ایسوسیشن کے فورم سے حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

منیجنٹ اور اساتذہ کےدرمیان انکے جائز حقوق کے حصول کیلئے پل کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا ۔ تمام اساتذہ کے فورم کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔ اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور متعلقہ اداروں کو مسائل کے حوالے سے اگاہ کیا گیا ۔اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام کو پہنچا

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!