Work on Rs40 million bridge to connect Chitral village begins

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وقت ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوششوں کی بجائے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہے اور اس معاملے میں علاقے کے منتخب ویلج ناظمین اور کونسلرز کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے جو کسی بھی پارٹی کی تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر کام کررہے ہیں اور گزشتہ سالوں کی قدرتی آفات میں انہوں نے اپنی قابلیت ، صلاحیت اور ایمانداری کا لوہا منوالیا ہے۔ ضلع ناظم نے مغلاندہ تا اوچشٹ روڈ کی توسیع و پختگی کے کام کے ساتھ خورکشاندہ پل سے سبزی منڈی تک شارٹ کٹ روڈ کی تعمیر کے لئے کوشش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ علاقے کے عوام کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرتے ہوئے مقامی مسائل کو سر اٹھانے سے پہلے حل کرنا ہے تاکہ سڑک کی تعمیر کسی مسئلے کا شکار نہ ہو۔ اس سے قبل ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور، چترال ون سے ضلع کونسل کے ممبر مولانا جمشید احمد ، ویلج کونسل کے ناظمین حیات الرحمن اور نوید احمد بیگ اور علاقے کے معززیں الحاج عیدالحسین، مولانا اشرف الدین اور ظفر الدین نے کہاکہ خورکشاندہ کے سامنے موڑین گول پر آرسی سی پل کی تعمیر اس علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ خواب تھا جو کہ ضلع ناظم مغفرت شاہ کے ہاتھوں پورا ہوا جس کے لئے علاقے کے عوام ان کے ممنوں ومشکور رہیں گے۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو چترال کے ایس ڈی او طارق نے بتایاکہ اس منصوبے کی لاگت چار کروڑ روپے ہے جسے ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سے قبل ضلع ناظم نے فیتہ کاٹ کر تقریب کی رسم ادا کردی جس میں علاقے کے معززیں اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعدازاں ضلع ناظم نے بروز کے گولدہ کے مقام پر بھی ایک آر سی سی جیپ ایبل پل کی سنگ بنیاد رکھنے کی رسم ادا کی ۔ یہ پل دو سال قبل سیلاب بردہوگئی تھی ۔ضلع ناظم کی خصوصی کوششوں سے ان دونوں پلوں کی تعمیر کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دے دی تھی۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *