Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

KP spent billions on damaged infrastructure in Chitral: Latif

ان خیالات کااظہار تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف نے پشاور میں مقیم چترالی باشندوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب او ر زلزلے کے متاثرین کو دو ارب اٹھارہ کروڑ روپے نقد امداد فراہم کی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے اربوں روپے فراہم کئے جس سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کاکام جاری ہے اس کے علاوہ چترال یونیورسٹی کا قیام اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کریگا ۔ چھوٹے پن بجلی گھروں سے دور افتادہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی پر چترال کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے چکدرہ چترال ارو چترال شندور گلگت روڈ کی تعمیر ہو سکے گی جس سے مواصلاتی رابطے کا سلسلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہونے کے علاوہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!