Continuing rains block more areas


چترال ( گل حماد فاروقی ) چترال اور مضافات میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ایک بار پھر شدید برف باری ہوئی ہے۔ چترال سے بونی جانے والا سڑک جو سب ڈویژن مستوج کا واحد زمینی رابطہ ہے گرین لشٹ کے مقام پر پہاڑی اور مٹی کا تودے گرنے سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوا ہے ۔
وادی ریچ میں برفانی تودہ گرنے سے تین راہ گیر اس کے نیچے د ب گئے جس میں ایک شحص جاں بحق جبکہ دو شدید زحمی ہوئے۔ یونین کونسل کھوت کے سابق ناظم عمران علی شاہ نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ وادی ریچ کے سورج بالاگاؤں میں ایک سڑک پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں نازک ولی شاہ ولد روزگار ولی شاہ موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ حوالدار ریٹائرڈ اعظم خان اور قربان شریف شدید زحمی ہوئے جن کو مقامی رضاکاروں نے برف کے تودے سے نکال دئے۔ 
وادی تریچ سے ظفراللہ نے فون پر بتایا کہ وادی کے زوندگرام گاؤں کا واحد غلہ گودام کا چھت گرنے سے اس کے نیچے کئی بوری گندم دب کر حراب ہوئے ہیں جبکہ وادی کے راستے بھی برف باری اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ 
وادی تریچ اور وادی ریچ دونوں کے راستے بند ہیں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی چیزوں کی بھی شدید کمی پیدا ہوئی ہے۔ 
یونین کونسل کان خون یار خون بالا کے ناظم محمدالیاس نے فون پر بتایا کہ وادی کان خون اور یارخون لشٹ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں ابھی تک چارفٹ سے زیادہ برف پڑی ہے اور وادی کے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔ اسی طرح وادی بروغل کے راستے بھی بند پڑے ہیں اور لوگوں کے پاس آشیائے خوردنوش کی شدید قلعت پیدا ہوئی ہے۔ چترال اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے اکثر کچے مکانا ت کاچھت ٹپکنے اور دیواریں گرنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ 
]]>