GOC Malakand condoles with air crash victims' families

جی او سی نے کہا کہ مشیت ایزدی کے آگے کسی کا بس نہیں چلتا ۔ یہ پورے ملک کیلئے صدمہ ہے اور پاک فوج اس غم میں برابر کی شریک ہے ۔ دُکھی لوگوں کے غم کا ہمیں اندازہ ہے ۔ اُن کا وقت اپنے عزیزوں کے انتظار میں گزارنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ شہدا کی میتوں کو چترال پہنچانے میں جو وقت لگا ، اُس کی وجہ ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعے ورثا کو اُن کے عزیزوں کی میتوں کی صحیح شناخت کو ممکن بنا نا تھا جو کہ بہتر طور پر کی گئی ۔ اس لئے لواحقین اور عزیز و اقارب کو انتظار کی گھڑیاں جھیلنی پڑیں ۔ جی او سی نے کہا کہ فوج عوام کے بھر پور تعاون کی بدولت ہی بہتر خدمات کے قابل ہوتی ہے ۔ شہدا کے ورثاء کی طرف سے ایم پی اے سلیم خان ، شہزادہ فہام عزیز اور ڈاکٹر سعد ملوک نے اس سانحے کے دوران حویلیاں اور چترال میں پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کی خدمات کی تعریف کی ۔ جی او سی نے بعد آزان پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس آفیسرز سے ملاقات کی اور اس ا مر پر خوشی کا اظہار کیا کہ چترال کے شہری اُن کی خدمات سے مطمئن ہیں ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے جی او سی کو سوئنیر پیش کیا ۔ جبکہ ڈی پی او اکبر علی نے بھی اپنی طرف سے چترال کا روایتی تحفہ پیش کیا ۔ جی او سی نے تمام حاضرین سے الوداعی ملاقات کی ۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *