ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن
Dr Inayatullah Faizi[/caption]ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
اس وقت خیبر پختو نخوا میں سب سے بڑا محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ہے ۔مردانہ اور زنا نہ سکو ل پر ائمری سے لیکر ہا ئیر سیکنڈری تک اس کے تحت کا م کر تے ہیں ۔اس وقت ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن پا نچ بڑے مسا ئل سے دو چار ہے ۔امیر حیدر خان ہو تی کے دور میں ہر ضلع میں 75 سے لیکر 100 تک نئے سکو ل بنا ئے گئے تھے ۔ان سکو لوں کی منظو ری اب تک التوا میں پڑی ہے ۔سینئر سٹاف میں 181 ہیڈ ما سٹر وں کی تر قی کا مسئلہ دو سالوں سے تعطل کا شکا ر ہے ۔دوران سروس وفات پا نے والے اسا تذہ کے بچوں کو نو کر ی دینے پر پا بندی ہے۔
ہائی سکو لوں میں ڈرل ماسٹر ،قاری، عر بک ٹیچر اور ٹی ٹی کو انگریزی، اردو اور سو شل سٹڈ یز پڑھا نے پر لگا یاگیا ہے۔سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکو مت ان نا انصا فیوں پر فخر کر تی ہے ۔ان کو جا ری رکھنے پر ضد اور اصرار کر تی ہے ۔فز یکل ایجو کیشن ٹیچر ،عربک ٹیچر ،قا ری ،معلم دینیا ت اور ڈرا ئنگ ما سٹر کو سکیل 16 میں ترقی دینا بہت اچھی با ت ہے ۔مگر تر قی کے بعد اُس کو سنےئر انگلش ٹیچر کی جگہ لا نا منا سب نہیں ہے ۔ڈرل ،ڈرائینگ اور عربی کا استاد سکیل 16ملنے کے بعد انگریزی کا استاد نہیں بن سکتا ۔انگریزی اس کا مضمون نہیں ہے ۔انگر یزی اس نے نہیں پڑھی ۔انگر یزی اس نے نہیں پڑھائی ۔ہا ئی سکو ل میں طلبہ یا طا لبات کی تعداد 430 ہے ۔ایس ایس ٹی اسا تذہ کی تعداد 4 ہے ۔
ان میں سے ایک عربی کا استاذ ہے ۔دو ڈرائینگ ما سٹر ہیں اور ایک فزیکل ایجو کیشن کا ٹیچر ہے ۔اب اس سکول میں لا زماً عربی ،ڈرل اور ڈرا ئنگ کے استاد کو انگریزی کا پیرڈ دیا گیا ہے ۔آگے جو کچھہو گا وہ سب کو معلوم ہے ۔ایس ایس ٹی (جنرل)کے کیڈر میں عربی ،ڈرل اور ڈرائنگ کو شا مل کر کے ایک عجیب ملغو بہ تر تیب دیا گیا ہے ۔ڈا ئر یکٹر کے دفتر میں کوئی تجربہ کا ر ٹیچر ،ہیڈ ما سٹر یا پر نسپل سے مشورہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔جو نیر کلرک نے نو ٹ لکھا ۔اسسٹنٹ ، ڈپٹی ڈائر یکٹر تک سب نے دستخط کئے ۔اس کے اوپر کی سطح پر کاغذ پڑھنے کا دستور اور رواج نہیں ہے ۔کسی نے کاغذ کو نہیں پڑھا ۔دستخط ہو گئے قا نو ن بن گیا ۔عر بک ٹیچر ، ڈرل ما سٹر اور ڈرا ئنگ ماسٹر کو انگریزی پڑھا نے کا کا م سونپ دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے اختیا رت ایم پی اے کو دیدیے گئے ہیں ۔ ہیڈماسٹر اور پر نسپل کے پا س کو ئی اختیا ر نہ پہلے تھا ، نہ اب ہے ۔چنا نچہ ٹا ئم ٹیبل میں عر بک ٹیچر کو انگریزی کا پیر یڈ دیا گیا ہے ۔اللہ اللہ خیرصلاّ۔ ایک استاد دوران سروس دہشت گردی ،حا دثہ یا بیما ری میں وفات پا تا تھا تو اس کی اولاد کو نو کر ی ملتی تھی۔1935 کے ایکٹ میں انگر یز نے لکھا تھا کہ سکیل 5سے 7 تک کی نو کر ی ملے گی ۔حکو مت نے پو سٹو ں کو اپ گریڈ کیا ۔سکیل 5سے 7 تک کو ئی نو کر ی نہیں ہے ۔سکیل 8سے 9 کے لئے قانون میں گنجا ئش نہیں ۔
ایلمنٹری اور سیکنڈری ایجو کیشن کے محکمے کی غفلت ،ناتجر بہ کا ری اور لا پر واہی کی وجہ سے 181 ہا ئی سکو لوں کے ہیڈ ما سٹر گزشتہ دو سالوں سے اپنی تر قی کے لئے دردر کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں ۔اگر ایک سکو ل کا ہیڈ ما سٹر انصاف کی تلا ش میں سر گرداں پھر رہا ہو تو اس سکول کا کیا حال ہو گا ۔کچھ لو گ کہتے ہیں کہ ڈایکٹر یٹ اورسیکر ٹر یٹ کے درمیان تعلقات میں تنا ؤ ہے ۔کشیدگی ہے ۔کچھ لو گ کہتے ہیں ۔کہ اعلیٰ سیا سی قیا دت اور بیورو کر یسی کے درمیاں تناؤ او ر کشیدگی ہے ۔بعض لوگ اندر کی خبر لا کر کہتے ہیں کہ 181 کی لسٹ میں بعض ہیڈ ما سٹر وں کے سا تھ اعلیٰ بیورو کر یسی کی ذاتی دشمنی ہے ۔اس لئے سارے معا ملے کو لٹکا دیا گیا ہے اور جب تک ان ناموں کو لسٹ سے باہر نہیں کیا جائے گا تب تک معاملہ لٹکا رہے گا ۔ اکرم خان درانی اور امیر حیدر خان ہوتی ایسے معاملات میں ذاتی دلچسپی لیا کرتے تھے ۔اس طرح کا ایک مسئلہ 2012میں مکمل ہونے والی عمارتو ں کے لئے سٹاف کی منظوری میں تین سالوں کی غیر معمولی تاخیر بھی ہے۔ اس تاخیر کی بے شمار وجو ہات ہیں پہلی وجہ سیاسی قیادت کی طرف سے ترقیاتی سیکموں پر لگنے والی پابندی ہے۔ دوسری وجہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے محکمے کی غفلت ہے اور تیسری وجہ یہ ہے کہ عوام کی طرف سے حکومت کے خلاف کوئی مزاحمت سامنے نہیں آر ہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ عوام مزاحمت کرکے حکومت کو مجبور کریں ۔ عوامی مزاحمت کا نہ ہونا بھی ایک اہم وجہ ہے۔ حکومتیں تقریروں اور جلسوں کی وجہ سے مقبول نہیں ہوتیں ۔کاموں کی وجہ سے مقبول ہوتی ہیں۔ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زبوں حالی کو دیکھ کر اندازہ ہوتاہے کہ موجودہ دور میں حالات کتنے خراب ہیں۔]]>