Ayun, Kalash valleys hard hit by disasters
ان خیا لات کا اظہار یو این ڈی پی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ذمہ دار مہیب الدین اُسامہ نے ایون میں یو این ڈی پی کے مالی تعاون سے ایس آر یس پی کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والی نہروں اور حفاظتی پشتوں کا معائنہ کرنے کے موقع پرمقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک ،ڈی پی ایم طارق احمد ، انجینئر خادم اللہ کے علاوہ منتخب نمایندگان اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کمیونٹی جس طرح سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں کی تکمیل میں دلچسپی سے کام لے رہی ہے ۔ اسی طرح سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے بھی کمیونٹی کو منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ تاکہ وسائل بار بار استعمال نہ کرنے پڑیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ میں نے ایس ار ایس پی اور کمیونٹی کے اشتراک سے ہونے والے جو کام دیکھے اُن کو دنیاکے سامنے پیش کروں گا ۔ چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ آفات نے جو تباہی پھیلائی ہے ۔ اُس کی بحالی کسی ایک ادارے کے ذریعے ممکن نہیں ۔ اس کیلئے مختلف اداروں کی خدمات حاصل کرکے ہی ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ یو این ڈی پی کے ذریعے ایون میں نروں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ سی سی ڈی ایل ڈی کے ذریعے بھی ایک سال کے اندر پینتیس کروڑ روپے تنظیمات کے ذریعے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے ۔ شہزادہ مسعود نے لوگوں کو ہدایت کی ۔ کہ اپنے اندر اتحاد پیدا کریں ، تنظیمات کو مضبوط بنائیں اور وہ منصوبے تعمیر کریں ۔ جن سے عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچ رہا ہو ۔ قبل ازین انہوں نے ایون موڑدہ نہر اور درخناندہ نہر کا معائنہ کیا ۔ اور کام کا جائزہ لے کر خوشی کا اظہار کیا ۔ مقامی لوگوں کی طرف سے آصف رضا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور یواین ڈی پی کے فنڈ سے ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے منصوبوں کو علاقے کیلئے انتہا ئی سود مند اقدام قرار دیا ۔ ]]>