Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

School function held to remember APS martyrs

اس موقع پر طلباء و طالبات نے اے پی ایس پشاور کے شہدا ء کی لازوال قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور کہا ۔ کہ اے پی ایس کے معصوم شہدا نے قربانی کی وہ مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کا واقعہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ کی وہ بد ترین دہشت گردی ہے جس کے ذ ریعے مکروہ چہروں کے شیطانی نظریے سب پرعیاں ہو چکے ہیں ۔ اور پاکستان کی بہادر قوم نے اپنے دشمنوں کو پہچان لیا ہے ۔ قوم کو اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کی قربانیوں پر فخر ہے ۔ اور د ہشت گرد اس قسم کے ظلم اور بربریت کے ا بلیسی کاروائیو ں سے نونہالوں کو خوفزدہ نہیں کر سکتے ۔ تقریب میں ننھے طلبہ نے ملی نغمے پیش کئے ۔ شہدا کے لئے مرثیہ خوانی کی ۔ اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پاک فوج کی کامیا بیوں کی تعریف کی ۔ طلباء نے اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کی کاروائی سے متعلق خاکے پیش کئے۔اور شہداء کے والدین پر گزرنے والے حالات و واقعات کا تذکرہ کرکے حاضرین کو رُلا دیا ۔

اس موقع پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ وائس پرنسپل ایف سی پی ایس سید الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ دہشت گردوں نے معصوم طلباء پر جو ظلم کیا ۔ در اصل انہوں نے اپنی موت کو خود دعوت دی ہے ۔وہ کسی بھی طرح رعایت کے مستحق نہیں ۔ پاکستان کے عوام اس عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔ اللہ پاک ایف سی پی ایس پشاور کے طلباء کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔ انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!