Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

تاریحی گاؤں کے لوگ گونا گوں مسائل سے دوچار

lashtحملہ آؤروں میں بارہ سو کے قریب مرگئے اور زندہ بچ جانے والے بھاگنے پر مجبور ہوئے انہوں نے وہاں جاکر بتایا کہ ہم نے انسان تو نہیں دیکھا مگر پتھروں نے ہم پر حملہ کیا۔ اس تاریحی گاؤں کے لوگ گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں۔ یہ لوگ اب بھی دریا کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اس وادی میں پانی کا کوئی پائپ لائن نہیں ہے علاقے کے خواتین مٹکوں اور بالٹیوں میں دریا کا پانی سروں پر اٹھاکر گھر لاتی ہے جسے پینے اور کھانا پکانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ایک معمر خاتون نے اپنی زبان میں کہا کہ یہاں کے لوگ اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان کیلئے جماعت حانہ یعنی عبادت گاہ بھی نہیں ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں میں نہ تو بجلی ہے نہ سکول اور نہ کوئی ہسپتال یہاں سے بچے بہت دور جاکر دوسرے گاؤں میں سبق پڑھنے پر مجبور ہیں جبکہ دریا سے اُس پار گاؤں کے لوگوں کیلئے دریا پر پُل بھی نہیں ہے وہ بہت دور جاکر دوسرے گاؤں میں پل سے ہوتے ہوئے اپنے گھروں کو پہنچ جاتے ہیں۔ یہاں کے لوگ سردیوں میں اپنے گھروں میں محصو ر ہوکر رہتے ہیں ۔ یہاں صنوبر کے بہترین قسم کے درخت موجود ہیں مگر ان کو فروغ دینے کیلئے کسی ادارے نے حاطر خواہ کام نہیں کیا۔ مقامی لوگ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کیلئے پینے کی صاف پانی، بجلی ، سکول، ہسپتال اور سڑک کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے]]>

You might also like
1 Comment
  1. Tajamul Hussain says

    This is quite shocking to know that Yarkhun Lasht does not have a Jamat Khana still. The people enjoying all the perks and privileges under the guise of hounourary service should be taken to task. What they had been doing? Why there is no jamat Khana? Are they are holding the tiles just to enjoy visits to Islamabad, karachi and other cities by staying in five star hotels? The Ismaili Council for Pakistan should call explanation of all those acting as so-called leaders in the local honourary set up.

Leave a comment

error: Content is protected!!