آٹھ باغی ارکان نے جمعیت کے ساتھ غداری کرکے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا

rehman انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالشکور خود کو جمعیت علماء اسلام کا ضلعی جنرل سیکرٹری ظاہر کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ صوبائی جماعت کے فیصلوں کی پاسداری کریں کیونکہ ضلعی کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔مولانا عبدالرحمن نے کہا کہ ہم چار اراکین پہلے بھی جمعیت کے تھے ، اب بھی جمعیت کے ہیں اور آئندہ بھی جمعیت کے رہینگے جبکہ آٹھ باغی ممبران نے عملاً خود کو دوسرے جماعت میں ضم کردیا ہے جسکا ثبوت حالیہ انتخابات میں مل چکا ہے کہ کون جمعیت کا ہے اور کون غیروں کا آلہ کار۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف پہلے سے ہی یہی تھا کہ جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدے کے رو سے الیکشن کے ذریعے آنیوالے سیٹوں میں سے جے یو آئی کے حصے میں 7اور جماعت اسلامی کے حصے میں 6نشستیں آئی ہیں اور یہ حقیقت واضح ہے کہ ضلعی نظامت جمعیت کا حق ہے مگر مولانا عبدالشکور اسلئے مخالفت کررہے تھے کہ اسے نائب نظامت سے ہاتھ دھونا پڑتا لہذا اپنے لئے ضلعی نظامت حاصل کرنے کیلئے ضلعی نظامت کی قربانی دیکر جمعیت کے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اکابرین کی دعاؤں کی برکت سے آستین کے یہ سانپ آشکارا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت بھی تمام لوگو ں پر واضح ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا نامزد امیدوار کون تھا لہذا صوبائی جماعت کے فیصلے کو نہ ماننے والے غدار اور باغی کہلانے کے مستحق ہیں اور یہ لقب عبدالشکور کو ہی زیب دیتا ہے۔ مولانا عبدالرحمن نے کہا کہ صوبائی جماعت نے ایک تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے اور اس فیصلے میں کسی تحقیق کی بھی ضرورت نہ تھی کیونکہ اپنی جماعت کے خلاف محاذ بنا کر 5دنوں سے غائب رہنے والے اور ووٹ کے دن اپنے دستخطوں سے دوسرے امیدوار کو ووٹ دینے والے پورے ملک اور خاصکر صوبہ خیبر پختونخوا میں جمعیت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے چہرے نمایاں ہیں۔ زمینی حقائق، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹس چھپانے کی کوئی گنجائش نہیں اور مولانا عبدالشکور اپنی ناکامی اور سازشوں کو چھپانے کے لئے جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا نہ لیں اور نہ ہی خود کو جمعیت کا جنرل سیکرٹری ظاہر کریں کیونکہ عبوری امیر کی نامزدگی تک ضلع چترال کے معاملات صوبے کے پاس ہیں۔ ہم چار اراکین مظلوم تھے اور حق پر تھے اسی لئے جمعیت کے مرکزی شوریٰ نے بھی جمعیت کے ساتھ غداری کرنے والوں کا نوٹس لیا ۔ ہم اس وقت کے انتظار میں ہیں کہ جمعیت کے ساتھ غدار ی کرنے والے آستین کے سانپوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *