Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Medical camp organized at martyr's village

چترال ( بشیر حسین آزاد ) چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام کیپٹن اجمل شہید کے نام پر فری میڈیکل کیمپ اُن کے آبائی گاؤں زانگ لشٹ تور کہو میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں سرجن ڈاکٹر میجر عدیل قمر گھمن ، لیڈی ڈاکٹر میجر نعیمہ عباسی سول ڈاکٹر نثار احمد ، لیڈی ڈاکٹر کائے نانا کے علاوہ چترال سکاؤٹس کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا ۔
ڈاکٹروں نے 573مرد وخواتین مریضوں کا فری معائنہ کیا ۔ اور مفت ادویات تقسیم کیں ۔مقامی لوگوں نے چترال سکاؤٹس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا ۔ اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال ،ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال سکاؤٹس نے ہر مشکل گھڑی میں چترال کے عوام کا ساتھ دیا ہے ۔ اور آیندہ بھی عوام کی بھلائی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔Free medical camp
انہوں نے کہا ۔ کہ ہم بھی چترال سکاؤٹس کے ساتھ اپنا بھر پُور تعاون جاری رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے زنگ لشٹ تور کہو سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے کیپٹن اجمل خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں چار جوانوں کے ساتھ جام شہادت نوش کیا تھا ۔اور یہ فری میڈیکل کیمپ اُن کے نام کی گئی تھی ۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!