Lowari top road opens
چترال(بشیر حسین آزاد) چترال اور دیر کو ملانے والا پہاڑی درہ لواری ٹاپ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
شدید برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ 3مہینوں سے بندتھا لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات تھیں تجارتی سامان کی نقل وحمل میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔لواری ٹاپ سے برف ہٹانے کاکام فرنٹیر ورکس ارگنائزیشن نے انجام دیا۔چترال کے عوامی اور سماجی حلقوں نے لواری ٹاپ کی سڑک دوبارہ ٹریفک کے لئے کھولنے پر صوبائی حکومت ،این اے ایچ اور فرنتیر ورکس ارگنائزیشن کاشکریہ ادا کیاہے۔
