CHITRAL, April 7: A jeep going to Susum valley of Garam Chashma from Chitral met with an accident at Susum Gol on Tuesday. As a result, two people were killed and 12 others injured. Former district naib nazim Sultan Shah was also among the injured. The deceased were identified as Ayesha Bibi, wife of Sultan Khan, a resident of Dolomus, and Noor Wali Shah, the driver of the jeep. The injured have been brought to the DHQ hospital in Chitral where three of them are in a critical condition.
چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال سے سوسوم جاتے ہوئے ایک ٹویوٹا جیپ نمبر3909جسے ڈرائیورنور ولی چلا رہاتھا سوسوم گول کے مقام پر خراب سڑک کے باعث حادثے کاشکار ہوا ۔
نتیجے میں ایک ڈرئیوار نور ولی شاہ ولد نورشاہ سمیت خاتون عائشہ زوجہ سلاط جان بحق جبکہ ایک بچی سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سابق ضلع نائب ناظم چترال سلطان شاہ بھی شامل ہے ۔ دیگر زخمیوں میں ولی زار ،فاتحہ زار تین سال ،رحیم خان ، زار خان ،نیت خان ، ریاض احمد ، امیر اللہ، آصف شاہ ، محمد دین سا کنان سوسوم کریم آباد، احمد علی ، ظریف خان ،فریدہ زوجہ ظریف خان ساکنان ریشن شامل ہیں ۔
جان بحق ہونے والی عائشہ بی بی زوجہ سلطان خان کا تعلق دولومچ چترال شہر سے ہے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
