Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Only PPP can resolve people's issues, says MPA

دروش( بشیر حسین آزاد) گزشتہ دور میں چترال سے منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر عوامی مسائل سے چشم پوشی کی یا پھر اقتدار کے نشے میں مست عوام کی طرف توجہ دینے سے قاصر رہے ،جس کا منفی نتیجہ یہ نکلا کہ چترال میں عوام کے بنیادی مسائل ابھی تک حل طلب ہیں۔

Saleem khan PPجب کہ اس کے برعکس پی پی پی اور اس کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ اپنے دورے حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے کام سر انجام دئے ہیں یہ ہی وجہ سے کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران چترال کے طول و عرض میں عوامی مسائل ایک ایک کر کے ترجیہی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔

یہ باتیں ممبر اسمبلی سلیم خان نے دروش کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی سلیم خان نے پیر کے د ن دروش کے در افتادہ اور پسماندہ علاقہ بیوڑی کا دورہ کیا پارٹی ورکرز اور علاقہ عمائدین نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور علاقے کے مسائل ان کے گوش گذار کئے۔سلیم خان اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سیلاب کے تنیجے میں چترال کے متعدد علاقے زیر آب آچکے تھے۔جس میں بیوڑی بھی شامل ہے۔میری کوششوں کی وجہ سے متاثرہ علاقو ں کیلئے کڑورں کے فنڈ منظور ہوئے ان میں70لاکھ کا خطیر رقم علاقہ بیوڑی میں سڑک کی مرمت اور حفاظتی پشتوں کیلئے مختص ہیں،جو ان قریب ریلیز ہونگے۔جس سے رابطہ سڑک بحال ہو کر سفری سہولیت میں آسانی آئیگی۔

اس کے علاوہ بیوڑی میں BHU،سکولز میں واش روم اور کھیلوں کے میدان کیلئے 3لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔اس موقع بہت سارے نوجوانوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس قسم کا ایک اور تقریب شیشی ویلی اور بروز پچھلی گاؤں میں منعقد ہوا جس میں سلیم خان نے پرائمری سکول سمیت بہت سارے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔جس میں مرمت پائپ لائن ،تعمیر مسجد سمیت متعد کام شامل ہیں۔تقریب سے پی پی پی چترال کے انفارمیشن سیکرٹری اکمل بھٹو ،سید برہان شاہ ایڈوکیٹ ،بشیر آحمد،سجاد اخون سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیں۔موقع پر پچھلی گاؤں کے درجنوں عمائدین نے اپنے پارٹیوں سے استعفیٰ دے کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر کے سلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!