Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Chitral school's performance reviewed

چترال(بشیرحسین آزاد)گذشتہ دن گورنمنٹ سنٹنیل ماڈ ل سکول (بوائز) چترال کےپی ٹی سی کونسل کااجلاس پرنسپل کےدفتر میں ہواجسکی صدارت چیئرمین پی ٹی سی کونسل شیرحکیم نے کی۔اجلاس میں سکول کے پرنسپل نے پی ٹی سی فنڈ اور سکول میں فنڈ کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں شامل ممبران اور چیئرمین نے اطمنان کا اظہار کیا۔انہوں نے سکول میں مرمتی کام اور مزید سکول میں کام کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کئے۔سکول میں ایس آر ایس پی کے تعاون سے کنویں کھودنے اورسکول کے لئے سولرمہیا کرنے پرایس آرایس پی کا شکریہ ادا کیا اورزوردیا کہ جلد ان پر کام شروع کیا جائے تاکہ چھٹیوں کے دوران کام مکمل ہو سکے۔چیئرمین اور جملہ ممبران نے سکول میں کئے ہوئے کاموں کا خود معائنہ کیا اور پرنسپل پر زور دیا کہ سکول میں بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہہ دی جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ سکول کے کسی بھی کمیٹی جس میں خرید وفروخت کی کمیٹی یا مرمتی کاموں کی نگران کمیٹی میں پی ٹی سی کونسل کے ایک ممبر کو شامل کیا جائے۔پرنسپل نے سکول کے ساتھ ان کی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ سکول میں ان کے تعاون سے ہرکام احسن طریقے سے انجام پائے گا۔

 

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!