Chitrali student quits youth assembly
پشاور(نامہ نگار) نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبر اور معروف سماجی کارکن قاری اسامہ چترالی نے یوتھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
ایک پریس ریلیز میں قاری اسامہ چترالی نے کہا کہ وہ ایک عملی انسان ہیں اور عملی کام پر یقین رکھتے ہیں تاہم نیشنل یوتھ اسمبلی صرف زبانی جمع خرچ اکتفا کررہی ہے جسکی وجہ سے عوامی سطح پر لوگوں کے سامنے ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کے ان سے بہت توقعات ہیں جو کہ یوتھ اسمبلی میں رہ کر پورے نہیں کئے جاسکتے تاہم سماجی خدمات کے حوالے سے وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھینگے۔
]]>