Arandu: Two injured in firing from Afghanistan
چترال(گل حماد فاروقی) پاک افغان سرحدی علاقے ارندو میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں حاتو ن سمیت دو افراد زحمی۔ ایس ایچ او تھانہ ارندو میر فیاط خان کے مطابق ہفتے کے روز صبح 5.30 بجے افغانستان کے صوبہ کونڑ(اسد آباد) بریکوٹ کے قریب دلبر چوکی پر افغان طالبان نے فائرنگ کھول دی جس کے جوابی فائرنگ میں افغان فورسز نے حملہ آؤروں کو بھگادیا تاہم اس چوکی کے قریب پاکستانی حدود میں ارندو حاص گاؤں کے خاتون سمیت دو افراد زحمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق افغانستان کی جانب سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں واحدہ بی بی دختر گل روز خان عمر 18 سال اور گل روز خان زحمی ہوئے جن کو ارندو کے ہسپتال منتقل کیے گئے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی افغانستان کی جانب سے ایک شحص شدید زحمی ہوا تھا جن کو کندھے پر گولی لگ کر گولی اندر گھس گئی تھی اسے پشاور لے جایا گیا بعد میں ان کی ہلاکت ہوئی۔ تاہم حالیہ فائرنگ کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ طالبان کی طرف سے کیا گیا یا افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی حدود کے اندر حاتون سمیت دو افراد زحمی ہوئے۔
]]>