گل جی: دنیا کے اُس پار تک
میری ڈائری کے اوراق سے شمس الحق قمر (دوسری قسط) ہم نے پہلی قسط میں یہ بتایا تھا کہ میٹرک میں گل جی کے نمبر کم آئے تھے۔ کالج میں داخلے کا امکان مفقود نظر آنے لگا تھا لیکن اس شخص کی زندگی کی لغت میں لفظ ’’ہار‘‘ نہیں تھا اپنا حوصلہ ہمیشہ بلند رکھا۔



