ISLAMABAD: An initiative aimed at ensuring transparent, merit-based appointments to Ismaili regional and local councils in Upper Chitral through a QR-code system has come under scrutiny after the Ismaili National Council for Pakistan reportedly again sought recommendations from outgoing office-bearers for the selection of incoming honorary council leadership.
Sources familiar with the process told ChitralToday that candidates shortlisted through the council’s QR-code application system were reportedly referred to outgoing regional council presidents for recommendations rather than being interviewed directly by the relevant selection authorities.
The reported practice has raised questions about whether the digital initiative has improved transparency or merely digitized the application process while leaving the selection of candidates vulnerable to favouritism and potential conflicts of interest.
Community members alleged that some outgoing officials have recommended relatives, close associates and business partners for positions in the incoming leadership.
They urged outgoing Ismaili National Council President Nizar Mewawala to ensure that appointments are made independently and strictly on merit without the involvement of outgoing regional council presidents in recommending their successors.
“The National Council president must ensure that the upcoming leadership is appointed strictly on merit through one-on-one interviews rather than seeking recommendations from outgoing regional council officials,” a community member told ChitralToday correspondent, requesting anonymity.
In one instance, a source alleged that a regional council president completing his second term had recommended a close business associate to succeed him as president of the Upper Chitral Regional Council.
The allegation has raised concerns about potential conflicts of interest and the impartiality of the selection process.
According to the source, the two individuals share a business venture, while buildings associated with their commercial interests are reportedly leased to the Ismaili Council and other institutions of the Ismaili Imamat to accommodate their offices in Booni.
Community members expressed concern that the outgoing regional council president’s reported recommendation of his business partner for the next presidency could serve their shared commercial interests, including the potential continuation of institutional functions at the guesthouse.
The controversy has renewed concerns about the credibility of the QR-code initiative, which community members had welcomed as a step towards transparent and merit-based appointments.
Critics argue that seeking recommendations from outgoing regional council presidents, rather than conducting independent interviews with prospective candidates, undermines the purpose of introducing a digital selection mechanism.
Senior community members have called for clearly defined selection criteria and independent, one-on-one interviews, maintaining that outgoing office-bearers should have no role in recommending or influencing the appointment of their successors.

Shame, shame, shame
well ✅
This is not limited to regional council presidents but relatives are picked as top priority and selected as presidents of local councils also. the local council presidents then pick their favorites as secretary and others.
and this us not a new phenomenon rather favouritism and cronyism has been going on for decades.
The khojas of Karachi heading the national council are mainly responsible for violating Imam vision of meritocracy. And they have their cronies in Chitral.
نظار میوا والا صاحب، آپ سے ایک ادنیٰ سی، مگر دوٹوک گزارش ہے: خدا کے لیے، جاتے جاتے میرٹ کا جنازہ نہ نکالیے، سفارش کا عرس نہ سجائیے اور کمیونٹی کی گردن پر ایسے سفارشی بوجھ نہ لادیے جنہیں اٹھاتے اٹھاتے آنے والی نسلوں کی کمر ٹیڑھی ہو جائے_
جنابِ والا، آپ نے اپنی کمیونٹی کے لیے خدمات انجام دی ہیں، اچھے کام کیے ہیں، اور ان خدمات کا اعتراف بھی ہونا چاہیے۔ مگر تاریخ کا مزاج بڑا بے رحم ہے؛ وہ آدمی کے دس اچھے کام گن کر گیارہویں غلطی معاف نہیں کرتی۔ بالخصوص وہ غلطی جس میں جاتے جاتے ادارے کو میرٹ کے بجائے سفارش کی بھینٹ چڑھا دیا جائے۔
آپ کی ساری محنت پر ایک ہی سوالیہ نشان لگ سکتا ہے: کیا نظار میوا والا صاحب جاتے جاتے کمیونٹی کے سر پر ایسے سفارشی عناصر مسلط کرکے جائیں گے جنہیں ناقدین دیمک سے تشبیہ دیتے ہیں؟ دیمک بھی کمال کی مخلوق ہے؛ لکڑی باہر سے سلامت دکھائی دیتی ہے، اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہوتی ہے۔ سفارش بھی یہی فن جانتی ہے: ادارہ بظاہر قائم، مگر میرٹ اندر سے مرحوم_
جنابِ صدر! یہ کمیونٹی ہے، کسی کی خاندانی جاگیر نہیں- یہاں قابلیت کا جنازہ نکال کر رشتے داری کے ڈھول بجانے کا رواج اگر چل پڑا تو پھر اداروں میں کام کرنے والے لوگ نہیں، تعلقات کے تعویذ لٹکائے پھریں گے۔ کسی کو کسی بااثر شخص کی سفارش حاصل ہوگی، کسی کو کسی صاحبِ منصب کی قربت، اور کوئی بیچارہ اپنی قابلیت کی فائل بغل میں دبائے پوچھتا پھرے گا: حضور، میرٹ نام کا مرحوم کس قبرستان میں دفن ہے؟ اس کی فاتحہ پڑھنے کے لیے بھی کیا کسی سفارشی کی اجازت درکار ہے؟‘
اور اگر، خدا نہ کرے، تقرریوں کا معیار بونی کے کسی بااثر شخص کی سفارش یا کسی دوسرے صاحب کی پرچی بن گیا، تو پھر سوال اٹھے گا کہ کمیونٹی کے ادارے چل رہے ہیں یا سفارشوں کا ڈاک خانہ؟ آخر اس برادری میں اہل لوگ پیدا ہونا بند ہوگئے ہیں یا قابلیت کی سند حاصل کرنے کے لیے بھی اب کسی سفارشی قبلے کی طرف منہ کرنا پڑے گا؟
میری گزارش صاف ہے: ہر امیدوار کی جانچ پڑتال کیجیے، اس کی اہلیت دیکھیے، کردار اور تجربہ پرکھیے، اور پھر فیصلہ کیجیے۔ کسی کی سفارش کو جرم نہ سمجھیے، مگر سفارش کو میرٹ پر حاوی بھی نہ ہونے دیجیے۔ جس شخص کا حق بنتا ہے، اسے حق دیجیے؛ اور جو محض تعلقات کے سہارے کرسی تک پہنچنا چاہتا ہے، اس کی قابلیت کا امتحان لیجیے۔
ورنہ کل تماشا کچھ یوں ہوگا: ایک طرف کسی ادارے کا پبلک ریلیشنز افسر اپنے رشتہ داروں کی سفارشیں لیے کھڑا ہوگا؛ دوسری طرف سبکدوش ہونے والے صدر کے کاروباری شریک کا نام گردش کرے گا؛ اور تیسری طرف وہ شخص منہ دیکھتا رہ جائے گا جس کے پاس سفارش کی پرچی نہیں، مگر قابلیت، تجربہ اور دیانت موجود ہے۔
پھر یہی اہل آدمی دل برداشتہ ہو کر کمیونٹی سے کنارہ کش ہو جائے گا۔ ادارے میں رہ جائیں گے تعلقات کے امین، اور باہر رہ جائیں گے قابلیت کے یتیم_ جس کے پاس پرچی ہے، اس کے لیے کرسی حاضر؛ اور جس کے پاس اہلیت ہے، اس کے حصے میں صرف صبر، نصیحت اور انتظار_
کیا یہی وہ کمیونٹی سروس ہے جس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے؟ کیا خدمت کا آخری تحفہ یہی ہونا چاہیے کہ ادارے کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا جائے جن کی اصل قابلیت کے بجائے ان کے تعلقات کا چرچا ہو؟ اگر تقرریاں واقعی میرٹ پر ہونی ہیں تو پھر سفارشوں کی فہرستیں کیوں، امیدواروں کی اہلیت کیوں نہیں؟ اگر فیصلے قابلیت کی بنیاد پر ہونے ہیں تو پھر بااثر لوگوں کی پرچیاں کس مرض کی دوا ہیں؟
نظار میوا والا صاحب، ابھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا_ اپنی طرف اٹھنے والی انگلیوں کا انتظار نہ کیجیے؛ خود ہی ایسا فیصلہ کیجیے جس کی وضاحت دینے کے لیے کل کسی صفائی نامے، کسی دوست یا کسی سفارشی گواہ کی ضرورت نہ پڑے۔
آپ سے یہی درخواست ہے کہ جاتے جاتے کسی کی پرچی نہیں، اپنی دیانت کی مہر چھوڑ جائیے۔ ایسے لوگوں کو ذمہ داری سونپیے جن کی اہلیت کا دفاع ان کا تجربہ، کردار اور کارکردگی کرسکیں، نہ کہ ایسے نام جن کے حق میں صرف بااثر لوگوں کے فون بولتے ہوں۔
اور خدارا، یہ مت سمجھیے کہ رخصتی کے آخری دنوں میں کیا گیا فیصلہ محض ایک انتظامی کارروائی ہوگا۔ آخری فیصلے اکثر آدمی کی پوری مدتِ خدمت کا حاصل بن جاتے ہیں۔ برسوں کی محنت ایک طرف رہ جاتی ہے، اور جاتے وقت کیا گیا ایک متنازع فیصلہ ساری کہانی کا عنوان بن جاتا ہے۔
عہدہ عارضی ہے، مگر عہدے پر کیا گیا فیصلہ دیر تک زندہ رہتا ہے۔ کرسی چھوٹ جاتی ہے، اختیار ختم ہو جاتا ہے، لیکن میرٹ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا سوال مدتوں پیچھا کرتا ہے۔
آخر میں ایک سوال آپ کے ضمیر، آپ کی ذمہ داری اور آپ کے رب کے حضور جواب دہی کے احساس کے نام: کیا آپ واقعی یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بعد لوگ آپ کی خدمات کے بجائے آپ کے آخری فیصلوں کا ماتم کریں؟ کیا آپ یہ پسند کریں گے کہ کل کوئی اہل شخص محرومی کے ساتھ یہ کہے کہ اس کے اپنے ہی ادارے میں اس کی قابلیت سے زیادہ کسی دوسرے کی سفارش قیمتی تھی؟
یاد رکھیے، سفارش سے کرسی تو حاصل کی جاسکتی ہے، عزت نہیں؛ تعلقات سے منصب تو مل سکتا ہے، اعتماد نہیں۔ اور جو ادارہ میرٹ کے بجائے ذاتی تعلقات پر چلنے لگے، وہاں اہل لوگ خاموشی سے راستہ بدل لیتے ہیں اور چاپلوسوں کی آوازیں بلند ہوتی چلی جاتی ہیں۔
خدا کے لیے، ایسا داغ اپنے دامن پر نہ لیجیے جسے بعد میں وضاحتوں کے صابن سے دھونے کی کوشش کی جائے۔
میرٹ پر لوگ لگائیے، سفارش پر نہیں۔ ادارے کو اہل لوگوں کے حوالے کیجیے، تعلقات کے حوالے نہیں۔ اور جاتے جاتے ایسا کام کر جائیے کہ کمیونٹی آپ کے فیصلے کو مثال بنائے، ملامت نہیں۔
نظار میوا والا صاحب، ابھی بھی موقع ہے کہ آپ ثابت کریں کہ آپ کے نزدیک کمیونٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، بلکہ ایک امانت ہے؛ اور امانت میں خیانت صرف مال کی نہیں ہوتی، اہل کا حق مارنا بھی خیانت ہے۔
باقی فیصلہ آپ کا ہے، مگر آخری بات کان کھول کر سنیے: منصب سے سبکدوشی تو ایک دن ہو جاتی ہے؛ کردار سے سبکدوشی کا داغ مدتوں نہیں اترتا۔ جاتے جاتے میرٹ کا چراغ روشن کرکے جائیے، سفارش کی شمع جلا کر کمیونٹی کے مستقبل کو اندھیرا نہ کیجیے_
Well Said
Kia national council ka president kabhi North Pakistan walay ban saktay hain? Leaders Internation Forum (LIF) main kya koi North wala kabhi member bna ha?
حکامِ بالا سے بس اتنا کہنا ہے کہ خدا کے لیے اس مرتبہ کیو آر کوڈ کے شفاف نظام کو بھی متنازع نہ بنائیے گا۔ ان کونسلوں کے عہدوں کے پیچھے بھاگ دوڑ، من پسند لوگوں کو نکالنے، دوسروں کو بلیک لسٹ کرنے اور اقربا پروری کے جال بُننے کا تماشا اب بند ہونا چاہیے۔
آخر یہ کونسلیں ہیں یا کسی کی خاندانی جاگیر؟ عہدے ہیں یا باپ دادا کی وراثت کہ جاتے جاتے بھی اپنی پسند کے لوگوں کی سفارشیں کی جائیں؟ اس خبر میں اٹھایا گیا سوال بالکل بجا ہے۔ سبکدوش ہونے والا صدر آخر کس حیثیت سے اپنی مرضی کے امیدواروں کی سفارش کرتا پھرے؟ اور وہ کس کی سفارش کرے گا، کیوں کرے گا اور کس کے مفاد میں کرے گا، یہ کون نہیں جانتا!
اب فیصلہ ہونا چاہیے کہ انتخاب اہلیت پر ہوگا یا حسبِ روایت تعلقات اور سفارشات پر۔ اگر کیو آر کوڈ کا نظام شفافیت کے لیے بنایا گیا ہے تو پھر اسے پوری طرح نافذ کیا جائے۔ جدید نظام کے اوپر اگر اقربا پروری ہی مسلط رکھنی ہے تو اس ساری مشق کا فائدہ ہی کیا؟
یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں کہ جسے چاہا عہدہ دے دیا، جسے چاہا باہر کا راستہ دکھا دیا اور جسے چاہا بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔ اس مرتبہ انتخاب کیو آر کوڈ کے طے شدہ طریقۂ کار اور اہلیت کے مطابق ہونا چاہیے، نہ کہ کسی کی ذاتی پسند، تعلق داری یا سفارش پر۔ نیشنل کونسل کو اب اقربا پروری کے اس پرانے تماشے کا پردہ گرانا چاہیے۔ نظام نیا، طریقہ پرانا!یہ آخر کب تک چلے گا؟
Well, a career built on what, exactly? The regional council presidency? Career built in seven years or seventeen years? If that is what you mean, then I agree with you. For your information, the presidency of a regional council is not a career rather it is an honorary position. Pls do not confuse an honorary title with a professional career.
If you are confident enough to discuss the matter seriously, I am ready to debate you on your career claim, guest housing, the audit controversies, rented buildings, public services, and other relevant aspects. Let us have an open and fact-based debate rather than throwing around vague claims.
The information you shared is completely wrong. Our Regional Council President is a very loyal and highly respected person from a well-known family. He has served for almost 22 years and built everything from scratch. I strongly condemn this false information. Please verify the facts properly before publishing anything.