ماں کے دودھ کی افادیت پر آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

چترال (بشیر حسین آزاد)محکمہ صحت لوئر چترال نے یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ تقریب کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) لوئر چترال ڈاکٹر شمیم نے کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ اگست کے عالمی ماہِ بریسٹ فیڈنگ کا بنیادی مقصد ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فارمولا ملکو ڈبے کے دودھ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ انہوں نے بچوں کی صحتمند نشوونما کے لیے تین بنیادی اصول بیان کیے:

پہلا اصول: پیدائش کے فوری بعد (ایک گھنٹے کے اندر) بچے کو ماں کا پہلا دودھ لازمی پلایا جائے۔

دوسرا اصول: ابتدائی ۶ ماہ تک بچے کو صرف اور صرف ماں کا دودھ دیا جائے، اس دوران پانی کا یک قطرہ بھی نہ پلایا جائے۔

تیسرا اصول: ۶ ماہ کی عمر کے بعد ۲ سال تک بچے کو مناسب نرم غذا کے ساتھ ساتھ ماں کا دودھ مسلسل جاری رکھا جائے۔ تقریب میں فوکل پرسن جی بی ایم ایف محمد فرید نے بھی عالمی ماہِ بریسٹ فیڈنگ کی مناسبت سے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔

آگاہی تقریب اور واک میں ایم ایس کیٹیگری ڈی ہسپتال دروش، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ٹی بی کنٹرول، ملیریا اور ڈبلیو ایچ او (WHO) کے نمائندوں، کوآرڈینیٹر ڈی ایچ آئی ایس، ڈی ایچ او سٹاف، ہیلتھ فیسلٹی انچارجز، پیرامیڈیکس، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest