داد بیداد
ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
امریکہ اور ایران کی جنگ کا ”غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ“آیا ہی چاہتا ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ نتیجہ امریکہ کے حق میں آنے والا نہیں، ذرائع ابلا غ میں امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کہا جا تا ہے مگر یو رپ اور افریقہ کے غیر جا نبدار مبصرین اسرائیل کا نا م نہیں لیتے وہ اسرائیل کو ریت کی بوری یا پرا کسی قرار دیتے ہیں اس بارہ روزہ جنگ میں اب تک سب سے بڑی حیرت امریکہ کے جا سوسوں کی گرفتا ریوں پر ہو ئی ہے جا سوس ایرانی بھی ہیں افغا نی بھی ہیں زیا دہ تعداد ختم نبوت کے منکرین کی ہے کیونکہ ایرانی فو جی اڈوں کے نام ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوار ٹر، خا تم النبئین بریگڈ، ختم الر سل کو رہیڈ کوار ٹر رکھے گئے تھے
اس لئے دشمن نے ختم نبوت کے منکرین کو بڑی تعداد میں بھر تی کیا وہ اپنے خر چ پر ایران میں خد مات انجا م دے رہے تھے جا سوسوں کو پھا نسی دینے کا سلسلہ چل نکلا تو ان کی تفصیلا ت سامنے آئینگی جا سو سوں نے امریکہ کو ایک بات کی پکی یقین دہا نی کرائی تھی کہ ایران بہت اسانی سے امریکہ کی جھو لی میں گرے گا کیونکہ اسلا م ایسا مذہب ہے جس میں شما لی کوریا اور ویت نا م جیسے کٹر نظر یا تی جنگجو نہیں ملتے مسلما نوں میں پیسے دیکر جنگجو خرید ے اور فروخت کئے جا سکتے ہیں کمیو نسٹوں کی طرح پکے نظرے والے لو گ مسلما نوں میں نہیں ملتے یہ رپورٹ غلط نکلی اس جنگ کا ایک سبق یہ ہے کہ جا سوسوں کا مذ کورہ بیا نیہ غلط نکلا اس کے بر عکس یہ بات ثا بت ہو ئی کہ کمیو نسٹوں کی طرح نظریا تی لو گ مسلما نوں میں بھی مو جود ہیں اور ایران اس کی واضح مثا ل ہے، ایک اور بات جا سو سوں نے پکی پکی رپورٹ کی تھی کہ عرب ریا ستوں کے شیو خ ایران کے کٹر دشمن ہیں وہ ایران کا ساتھ نہیں دینگے مگر میدان میں جب امریکہ کو بھا گتے اور عر بوں کو ایران سے لڑا تے دیکھا تو عرب ریا ستوں کے شیو خ کو ہوش آگیا کہ امریکہ کے اڈے ہمارے مفاد میں نہیں تھے اسرائیل کی حفا ظت کے لئے تھے اس لئے وہ امریکہ کی غیر مشروط حما یت سے پیچھے ہٹ گئے وائٹ ہا وس اور پینٹا گان کو بڑی ما یو سی ہوئی
جا سوسوں نے ایک اور رپورٹ جعرافیا ئی تنا ظر میں دی تھی کہ امریکہ سے ایران کا فاصلہ دس ہزار دوسو (10200) کلو میٹر ہے ایران ہما را کچھ نہیں بگا ڑ سکتا جنگ کے 12دنوں نے اس تا ثر کو غلط ثا بت کیا پہلی بار امریکہ کو یا د دلا یا کہ تمہا رے مفا دات صرف جعرا فیہ کے اندر محدود نہیں، سمندروں میں بھی تمہارے مفاد ات ہیں تیل لا نے کے راستوں میں بھی تمہا رے مفا دات ہیں اگر تمہا رے بحری بیڑے کو تباہ کیا گیا تو یہ پینٹا گان کو زمین بوس کرنے کے برابر تبا ہی ہو گی جا سوسوں نے یہ بھی خبر دی تھی کہ رضا شاہ پہلوی کا بیٹا بہت مقبول ہے لو گ اس کے عاشق ہیں مگر یہ رپورٹ بھی جھوٹ نکلی، ایران کے لوگ اس کی صورت دیکھنے کے روا دار نہیں تھے،
الغرض جا سوسی کے جال میں پھنس کر امریکہ بہت بڑا دھو کا کھا گیا امریکہ کو یقین تھا کہ جس طرح 2000سے 2025تک میری فوج نے ایشیا میں 9لا کھ 40ہزار لو گوں کا قتل عام کیا اور خصو صاً مشرق وسطی سے افغا نستا ن، پا کستان تک 3لا کھ 40ہزار لو گوں کو موت کے گھاٹ اتارا، با لکل اسی طرح ایران میں بھی چند لا کھ شہریوں کو جا ن سے مار کر اپنا راستہ صاف کر ے گا یہ خیال اور یہ سوچ بھی غلط ثا بت ہوا، اس جنگ کے دوران پوری دنیا میں صدر ٹرمپ کو ہٹلر، سٹالن، میلا سویچ، ہلا کو خان اور چنگیز خان سے تشبیہہ دی گئی امریکی جمہو ریت کا چہرہ بُری طرح مسخ ہوا امریکہ کا خیال تھا کہ ایران جنگ بھی 1945کے بعد 128مما لک کے خلا ف امریکی جنگوں کی طرح آسان مہم ہو گی مگر یہ مختلف مہم ثا بت ہو ئی امریکہ کا یہ بھی خیال تھا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جن 474دہشت گر د گرو پوں کو سی آئی اے اور بلیک واٹر نے تر بیت دی ہے ان میں کم از کم 10گروپ ایران میں امریکہ کا راستہ ہموار کر ینگے خا ص کر کے القاعدہ، الشباب اور داعش سے بڑی امید یں وابستہ تھیں لیکن ایران ان گروپوں کے لئے لو ہے کا چنا ثا بت ہوا جب امریکہ ایران جنگ کا حتمی سرکاری نتیجہ آئیگا تو 4ہزار امریکی جا سوسوں کو ایران کے کھلے میدانوں میں پھا نسی دی جائیگی جس طرح 18مئی 1965کو دمشق کے ما ر جے سکوائیر میں مشہور اسرائیلی جا سوس ایلائی کو ہن کو مجمع عام میں سو لی پر لٹکا یا گیا تھا الغر ض امریکہ ایران جنگ میں کئی پرانے مفروضے بھی غلط ثا بت ہو ئے کئی نئے اندازے بھی زمین بوس ہو گئے حتمی نتیجہ جو بھی ہو امریکہ کے سپر پاور ہونے کا مفروضہ ہمیشہ کے لئے دم توڑ گیا۔

