رپورٹ: خَیرالدین شادانی
گبور روڈ پر اس وقت برف کی مقدار غیر معمولی حد تک زیادہ ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ میری ذاتی تصدیق کے مطابق مشینری کو آگے بڑھانے میں اصل رکاوٹ ایک مخصوص موڑ پر پیدا ہو رہی ہے جہاں راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے لوڈر گزر نہیں پا رہا۔
میری ذاتی موجودگی میں گزشتہ سال اسی مقام پر کشادگی کے دوران ٹھیکیدار کے منشی نے بتایا تھا کہ اس جگہ کی زمین اس کے ڈرائیور کی ملکیت ہے اور وہ فصل نکالنے کے بعد خود اس حصے کو کھلا کرے گا۔ مگر وہ جگہ آج تک اسی حالت میں ہے جس کے نتیجے میں آج برف ہٹانے والی مشینری کے لیے راستہ بند جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے مقامات کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ آئندہ برفباری کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سڑکوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جا سکے۔ زمینی مشاہدات پر مبنی تفصیلی تحریر بھی جلد پیش کی جائے گی تاکہ مسائل اور ان کی نشاندہی واضح طور پر سامنے آ سکے۔

