دوحہ میں تعلیم کا شہر
داد بیداد
دنیا میں کیمبرج اور اکسفورڈ کویونیورسٹی کا شہر کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں پہلے یونیورسٹی بنی پھر شہر وجود میں آیا۔ خلیجی ملک قطر کے دارالخلا فہ دوحہ میں مدینتہ التعلیمیہ کے نام سے ایجوکیشن سٹی قائم کیا گیا ہے۔ اس شہر میں قائم حماد بن خلیفہ یو نیورسٹی کے کیمپس کو وسیع وعریض رقبے پر تعمیر کرکے اس جگہ کا نام ایجو کیشن سٹی رکھ دیا گیا ہے اور یہاں چھ بڑی عالمی یونیورسٹیاں اور بھی قائم ہیں ہم نے جارج ٹاون یونیورسٹی، ٹیکساس یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے کیمپس بھی دیکھے۔
میں نے خاس طور پر بنائے گئے 8سٹیڈیمز میں سے اس ماڈل کو غور سے دیکھا جو قدیم بدووں کے خیمے کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا تھا، یونیورسٹی اور لائبریری کے درمیان ایک باغ آتا ہے جس میں ایسے درختوں کو اگا یا گیا ہے جن کا قرآن شریف میں ذکر ہے مثلاً زیتون، انجیر، انگور ، انار، کھجور وغیرہ گویا یہ باغ بھی لائبریری سے کم نہیں۔ یونیورسٹی کے اندر ٹرام چلتی ہے اور یو نیور سٹی سے دوحہ مرکز جانے کے لئے میٹرو دستیاب ہے۔ دوحہ کا میٹرو سٹیشن بھی ٹو کیو، بیجنگ اور نیو یارک کی طرح جدید ترین سٹیشن ہے۔