ڈیڈ لائن ختم، نمازِ جمہ کے بعد احتجاج کا آغاز ھوگا

چترال (بشیرحسین آزاد) لویر چترال میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل محکمہ انڈسٹریز کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر عرفان عزیز کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر کاروائی کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن جمعہ کے دن ختم ھوگئی۔ سول سوسائٹی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے نماز جمعہ کے بعد میدان سجانے اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے اعلان کے بعد شہر کے پرامن حالات کا کشیدہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔

سیاسی جماعتوں کی طرف سے جماعت اسلامی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین اور تجار یونین کے صدر دین محمد ندیم نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ تین دن پہلے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ سے شرکاء کے سامنے اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ جمعرات کے مقرر کردہ دن تک نہ تو اختیارات سے تجاوز کرنے اور ایک شہری کو ہراسان کرنے اور زدوکوب کرنے کے مرتکب افسر کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کیا اور نہ ہی ایڈیشنل ڈی سی کی طرف سے انکوائری میں کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی دکانداروں سے لئے گئے جرمانوں کی رسیدوں کا اڈٹ شروع ہوا۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک ایسے افسر کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس نے گزشتہ چار سالوں سے تاجر برادری کا جینا حرام کر رکھا تھا اور اب وہ طاقت کے نشے میں مست ہوکر سر عام شہریوں کی بے عزتی کرنے پر اتر آیا ہے۔ اس نے چترال لیویز کے جوانوں کو پولیس کا یونیفارم پہنا کر جعل سازی سے بھی دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب کی بار مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گا اور انتظامیہ اب طفل تسلی کے ذریعے انہیں دھوکہ دینے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے فوری بعد اتالیق پل میں احتجاج کا آعاز کردیا جائے گا۔ تجار یونین کے عبوری صدر دین محمد ندیم کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑنے پرایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاون ہڑتال کے لئے بھی کال دیاجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest