AKAH arranges water pipes for Sor Rech

سیلاب متاثرہ سوریچ کے لئے اکاہ کی جانب سے پائپ کا انتظام

آغاخان ایجینسی فار ہبیٹاٹ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ سوریچ کے لئے پائپ بھیج دئے گئے۔

علاقہ سوریچ کے سیلاب زدگان کے لئے ان کے متاثرہ واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنے کے لئےآغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کی جانب سے فراہم کردہ پائپ اج سوریچ کی طرف بھیج دیئے گئے۔

چترال لیویز اپر کے اہلکاروں نے صوبیدار میجر عبد الرحمن کی قیادت میں مذکورہ پائپ گرین لشٹ سے ریشن پہنچا کر علاقہ سوریچ کی طرف روانہ کردئے۔

لیویز فورس کے اہلکاروں نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرکے مذکورہ پائپ اپنے کندھوں پر اٹھاکر ریشن پہنچا دئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے مذکورہ پائپ کی فراہمی پر آغاخان ریجنل کونسل کے صدر اور اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے منتظمین کے کردار کو بھرپور سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کے اہلکاروں اور صوبیدار میجر کے کردار کی بھی تعریف کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest